تعطیلات کے بعد مقدمات کی سماعت کیلئے 5 ریگولر بنچز تشکیل

اسلام آباد:(دنیا نیوز) سپریم کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد مقدمات کی سماعت کیلئے پانچ ریگولر بنچز تشکیل دے دیئے۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے ریگولربنچز تشکیل دیئے، بنچ نمبرایک چیف جسٹس یحیی آفریدی، جسٹس منیب اختر، جسٹس ملک شہزاد احمد پر مشتمل ہوگا، بنچ دو میں جسٹس امین الدین، جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس شاہد بلال حسن شامل بنچ تین جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔

اسی طرح بنچ نمبر چار میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس سید حسن اظہر رضوی شامل ہوں گے، بنچ پانچ جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس مظہرعالم خان میاں خیل پر مشتمل ہوگا۔

خیال رہے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس عائشہ ملک، جسٹس شاہد وحید کیسز کی سماعت کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں