بلوچستان ہائیکورٹ اور ذیلی عدالتوں میں کیسز کی تفصیلات جاری
کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان ہائیکورٹ اور ذیلی عدالتوں میں کیسز کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔
بلوچستان ہائیکورٹ کے مطابق عدالت عالیہ میں 2024 کے آغاز پر زیر التوا مقدمات کی تعداد 4 ہزار 952 تھی، گزشتہ برس 6 ہزار 694 مقدمات بلوچستان ہائیکورٹ میں درج ہوئے۔
ہائیکورٹ میں 2024 کے دوران 6 ہزار 374 مقدمات کا فیصلہ سنایا گیا، اس وقت عدالت عالیہ بلوچستان میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 5 ہزار 272 ہے۔
صوبے کی ماتحت عدالتوں میں 2024 کے آغاز پر زیر التوا مقدمات کی تعداد 17 ہزار 818 تھی، گزشتہ برس ماتحت عدلیہ میں 57 ہزار 299 مقدمات دائر ہوئے۔
2024 میں ماتحت عدالتوں میں 56 ہزار 432 مقدمات کے فیصلے سنائے گئے، اس وقت ماتحت عدالتوں میں زیر التو مقدمات کی تعداد 18 ہزار 685 ہے۔