ملک میں آئین کوبحال اورچوری مینڈیٹ واپس کیا جائے: محموداچکزئی

اسلام آباد:(دنیا نیوز) سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک میں آئین کوبحال اورچوری مینڈیٹ واپس کیا جائے۔

سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصرعباس کے ہمراہ محمود خان اچکزئی کا میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکمرانوں کوپاکستان کےحالات کا اندازہ نہیں، کئی معاملات پرتمام اداروں کی گول میزکانفرنس بلائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ملک میں آئین کوبحال اورچوری مینڈیٹ واپس کیا جائے۔

 حکومت کا ہرگزرتا دن ملک کوبحرانوں میں دھکیل رہا ہے: علامہ ناصرعباس
علامہ راجہ ناصر عباس کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ عمران خان نےکہا ملک صرف قانون کی حکمرانی سےچل سکتا ہے، ملک میں سیاسی،معاشی سمیت ہرقسم کا بحران ہے، موجودہ حکومت کا ہرگزرتا دن ملک کوبحرانوں میں دھکیل رہا ہے، نالائقوں کومسلط کرکےملک کوتباہ کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے بھارت اوراب افغانستان کودشمن بنایا جا رہا ہے، بلاول بھٹونےبطوروزیرخارجہ ایک بھی افغانستان کا دورہ نہیں کیا تھا جبکہ اسحاق ڈاربھی افغانستان نہیں گئے، افغانستان ہمارا ہمسایہ اوربھائی ہے۔

سربراہ ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ کرم کا مسئلہ ایک ہفتےکےاندرحل ہوسکتا تھا، مسئلہ بروقت حل نہ ہونا صوبائی حکومت اوراداروں کی مشترکہ نااہلی ہے جبکہ کراچی میں پیپلزپارٹی کی فاشسٹ حکومت نےمظاہرین پرلاٹھیاں برسائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں