علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی منسوخی کا فیصلہ جاری
راولپنڈی :(دنیا نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دیے جانے کی کارروائی منسوخی کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے فیصلہ جاری کیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کے مطابق 30 مقدمات میں سیکشن 87 کے تحت وارنٹ گرفتاری اور اشتہاری قرار دیے جانے کی کارروائی کا حکم دیا گیا۔
علی امین گنڈاپور کے وکیل نے پشاور ہائیکورٹ کا حکم نامہ عدالت میں پیش کیا جبکہ عدالت نے تمام کارروائی اور وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی کے لیے 24 نومبر کو بانی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں پی ٹی آئی کے حامیوں نے پشاور سے اسلام آباد کی جانب مارچ شروع کیا تھا۔