بھارت سے سامبر ہرن پاکستان آکر بینک میں گھس گیا، عملے نے پکڑلیا

نارنگ منڈی:(دنیا نیوز) بھارت سے سامبر ہرن پاکستان میں گھس آیا، بینک عملے نے پکڑلیا۔

بھارت کا سامبر ہرن سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پار کر کے نارنگ منڈی آیا جو زرعی ترقیاتی بینک کے احاطے میں داخل ہوا، بینک کے عملے نے سامبر کو محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کردیا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ سامبر ہرن بھارت سے سرحد عبور کرکے پاکستان پہنچا جسے تحویل میں لے لیا ہے۔

وائلڈ لائف عملے نے مزید بتایا کہ نارنگ منڈی بھارتی ورکنگ باؤنڈری پر ہی واقع ہے اور بھارت کی طرف جنگل موجود ہے جہاں سے اکثر جانور پاکستان میں داخل ہوتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں