عباسیہ کینال میں دو کم سن بھائی ڈوب کر جاں بحق
احمد پور شرقیہ: (دنیا نیوز) عباسیہ کینال میں دو کم سن بھائی ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔
اہل علاقہ نے تحت دونوں بھائیوں کی لاشوں کو نہر سے نکال لیا، مکینوں کے مطابق بچے گھر کے قریب نہر کنارے کھیل رہے تھے کہ نہر میں جاگرے۔
افسوسناک واقعہ چنی گوٹھ کے علاقہ چک نمبر 149 این پی میں ہیش آیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا۔