سندھ کے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

کراچی: (دنیا نیوز) پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بعد سندھ کے سکولوں میں بھی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔
محکمہ سکول ایجوکیشن سندھ نے موسم گرما کی تعطیلت کے حوالے سےنوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کے سکولوں میں یکم جون 2025 سے 31 جولائی 2025 تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔
نوٹیفکیشن کا اطلاق سرکاری و نجی سکولوں پر یکساں طور پر ہوگا۔