کراچی میں آگ بجھانے کے نظام کو بہتر کرنا ہوگا: کامران ٹیسوری
کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ کراچی میں گزشتہ روز پھر ایک فیکٹری میں آگ لگی، ہمیں آگ بجھانے کے نظام کو بہتر کرنا ہوگا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ میں لاہور گیا ہوں، مجھے بڑی خوشی ہوئی، لاہور کی رونقیں دیکھ کر میں متاثر ہوا۔
کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایک حافظ قرآن ہیں اور ان کے دل میں قرآن ہے، دنیا نے دیکھا جب ضرورت پڑی تو 9 اور 10 مئی کو اپنے سے پانچ گنا زیادہ طاقتور کو دھول چٹا دی۔
گورنر سندھ نے کہا کہ یہ عاصم منیر کی حکمت عملی تھی، لیڈر شپ تھی، جس بات کو دنیا مانتی ہے، اس ملک کی امید فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، آج بچہ بچہ جانتا ہیں کہ ہماری فوج نے پانچ گناہ زیادہ طاقتور ملک کو کیسے دھول چٹائی۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ پوری دنیا پاکستان کی بہادری کی گواہ بن چکی ہے، آج پوری دنیا سے لوگ پاکستان آ رہے ہیں، امریکہ، ایران اور دیگر ممالک پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات بنا رہے ہیں۔