لاہور میں رنگارنگ بسنت میلے کا اختتام، تینوں روز شہریوں نے خوب پیچ لڑائے

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں رنگارنگ بسنت میلہ اختتام کو پہنچ گیا، تینوں روز شہریوں نے خوب پیچ لڑائے۔

شہریوں کا جوش وخروش دیکھ کر وزیراعلی پنجاب مریم نواز بھی خوش ہوگئیں۔

انہوں نے ایکس پر پیغام میں لکھا تھا کہ لاہوریوں نے ہمارے اعتماد کی لاج رکھی، لاہوریوں نے قواعد و ضوابط پر عمل کر کے اعتماد قائم رکھا، خوش وخرم مگر محفوظ بسنت کا تصور پوری طرح اپنایا گیا۔

انہوں نے لکھا تھا کہ پیچوں پر پیچ لڑائے گئے، ہوا کے دوش پر پتنگوں کی آنکھ مچولی ہوتی رہی یہی خوشی ہے، چھتوں پر ایس او پیز کے مطابق بسنت محفوظ طریقے سے منائی گئی، لبرٹی اور اندرون شہر میں200 کلینک آن ویل متعین تھے،21 فیلڈ ہسپتال بھی بسنت کے دوران فعال رہے۔

ان کا کہنا تھاکہ عوام احتیاط کا دامن نہ چھوڑیں، سیف بسنت کا ماڈل دیگر شہروں میں بھی اپنایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں