اسلام آباد کے اہلکار پر تشدد میں ملوث افراد کی شناخت جاری ہے: آزاد کشمیر پولیس

مظفر آباد:(دنیا نیوز) آزاد کشمیر پولیس نے کہا کہ راولاکوٹ میں اسلام آباد کے اہلکار پر تشدد میں ملوث افراد کی شناخت جا رہی ہے۔

آزاد جموں و کشمیر پولیس  کہا ہے کہ 14 جولائی کو راولاکوٹ کے گوئی نالہ افسر مارکیٹ میں اسلام آباد پولیس اہلکار احتشام مسیح کو مبینہ طور پر چند افراد نے زبردستی گاڑی سے اتار کر تشدد کا نشانہ بنایا اور واقعے کی گمراہ کن ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پھیلائی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث افراد کی شناخت اور تحقیقات جاری ہیں جب کہ حقائق کی مکمل تصدیق اور قانونی کارروائی کے بعد ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

حکام نے کہا کہ کہ کسی بھی شخص یا گروہ کو شرانگیزی، جھوٹی معلومات یا ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ حالیہ کشیدہ صورت حال کے دوران پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحمل اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور پولیس اہلکاروں کی شہادتوں اور زخمی ہونے کے باوجود شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا۔

دوسری جانب آزاد جموں و کشمیر پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر مصدقہ یا ایڈٹ شدہ ویڈیوز اور معلومات شیئر کرنے سے گریز کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...