کراچی کے نوجوانوں کے ساتھ ناانصافیاں کی جا رہی: فاروق ستار
کراچی: (دنیا نیوز) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے سندھ میں بدترین کرپشن کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے نوجوانوں کے ساتھ ناانصافیاں کی جا رہی ہیں۔
پریس کانفرنس میں فاروق ستار نے کہا ہے کہ 2020ء سے ایم ڈی کیٹ میں خرابیوں کا سلسلہ شروع ہوا، امتحانی فیس میں اضافہ کیا گیا جبکہ کراچی کے 12 ہزار طلبہ کے لیے صرف 2 امتحانی مراکز بنائے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ شدید گرمی میں طلبہ کا ایم ڈی کیٹ امتحان کھلے میدانوں میں لیا گیا، کراچی کے نوجوانوں کے ساتھ ناانصافیاں ہو رہی ہیں۔
فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ کے تمام وسائل پر وڈیروں اور جاگیرداروں کا قبضہ ہے، جبکہ تعلیم اور صحت سے متعلق اداروں پر بھی پیپلز پارٹی قابض ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کرپشن کی کہانی سب کے سامنے عیاں ہے، سندھ کے شہری علاقوں کے طلبہ کے مستقبل کو تاریک کیا جا رہا ہے۔
فاروق ستار نے سوال اٹھایا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں ایم ڈی کیٹ کا نظام کیسے بدعنوانی سے محفوظ رہ سکتا ہے؟
انہوں نے کہا ہے کہ کراچی کے نوجوانوں پر تعلیمی اداروں کے دروازے بند کیے جا رہے ہیں، 2020ء سے ایم ڈی کیٹ میں خرابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments