ڈچ وزیراعظم مارک روٹ نیٹو کے نئے سیکرٹری جنرل مقرر

برسلز: (ویب ڈیسک) نارتھ اٹلانٹک کونسل (این اے سی) نے نیدرلینڈز کے وزیر اعظم مارک روٹ کو نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کا اگلا سیکریٹری جنرل مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مارک روٹ یکم اکتوبر 2024 سے سیکریٹری جنرل کے طور پر اپنے فرائض سنبھالیں گے، انہوں نے یہ عہدہ جینز سٹولٹن برگ کی جگہ سنبھالا ہے جن کی مدت 10 سال کے بعد ستمبر میں اختتام پذیر ہوگی۔

دوسری جانب مارک روٹ کو نیٹو کا سیکریٹری جنرل منتخب ہونے پر یورپین کونسل کے صدر چارلس مشل، یورپین کمیشن کی صدر ارسلا واندرلین، یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل سمیت بہت سے یورپین راہنماؤں نے مبارکباد پیش کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں