امریکا نے ایران کو اسلحہ فراہم کرنے والی کمپنیوں اور افراد پر نئی پابندیاں لگادیں

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے ایران کو اسلحہ فراہم کرنے والی کمپنیوں اور افراد پر نئی پابندیاں لگادیں\

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ایران کے میزائل اور ڈرون نیٹ ورکس کے خلاف نئی پابندیاں عائد کی گئیں، پابندیوں میں ایران، ترکیہ اور متحدہ عرب امارات میں 14 افراد، کمپنیاں شامل ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ متعلقہ افراد، کمپنیاں ایران کو ہتھیاروں کے اجزا کی نقل وحمل میں ملوث ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں