میکسیکو کی جیل میں قیدیوں کے درمیان جھڑپ، بچے سمیت 10افراد ہلاک، 16 زخمی

میکسیکو: (ویب ڈیسک) میکسیکو کی شمال مغربی ریاست سینالوا کی ایل کاسٹیلو جیل میں قیدیوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں 9 قیدی اور ملاقات کےلیے آیا ہوا بچہ ہلاک ہو گئے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاستی سیکرٹریٹ برائے عوامی تحفظ نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جس میں مزید 16 قیدی زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سیکرٹریٹ نے بتایا کہ مختلف اداروں کے اہلکاروں نے مداخلت کرکے صورتِ حال پر قابو پالیا ہے اور اب جیل انتظامیہ کے کنٹرول میں ہے، ریاستی پراسیکیوٹر کے دفتر کو واقعے سے آگاہ کر دیا گیا ہے، دفتر واقعے کی وجوہات کی تحقیقات کرے گا اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق سماجی کارکن متاثرین کے اہلِ خانہ کو صورتِ حال سے آگاہ کر رہے ہیں، احتیاطی تدبیر کے طور پر جیل میں قیدیوں سے ملاقاتیں معطل کر دی گئی ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ باقی قیدی محفوظ ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...