جبوتی :تارکین کی دو کشتیاں ڈوب گئیں، 45 افراد ہلاک،75 لاپتا

جبوتی :تارکین کی دو کشتیاں ڈوب گئیں، 45 افراد ہلاک،75 لاپتا

ادیس ابابا(اے ایف پی)اقوام متحدہ کی مائیگریشن ایجنسی نے کہا ہے کہ جبوتی کے ساحل پر دو کشتیاں ڈوبنے سے کم از کم 45 تارکین ہلاک ہو گئے ہیں۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

یہ کشتیاں 310 افراد کو لے کر یمن سے روانہ ہوئی تھیں۔ آئی او ایم نے ایکس پر کہا کہ اب تک 32 افراد کو بچا لیا گیا ہے ۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے کہا ہے کہ وہ تلاش اور بچا ؤ کی کوششوں میں ریاستی ہنگامی خدمات کے اداروں کی مدد کر رہا ہے ۔آئی او ایم نے بتایا کہ تارکین یمن سے واپس آنے والے ایتھوپیائی تھے ۔ادھر تیونس میں حکام نے پیر کے روز مہاجرین کی کشتی ڈوبنے کے الزام میں ایک سمگلر سمیت 12 افراد کو گرفتار کر لیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں