مسائل اور ان کا حل

تحریر : مفتی محمد زبیر


غیر محرموں کی موجودگی میں نماز پڑھنے کی صورت میں عورت کا چہرہ ڈھانکنا سوال:عورت اگرگھرسے باہرنمازپڑھے توچہرہ ڈھانک کرپڑھ سکتی ہے؟ جواب:جی ہاں غیر محرموں کے سامنے نماز پڑھنے کی صورت میں چہرہ ڈھانک کرہی نماز پڑھیں۔(جامع ترمذی)

دو بیوگان اور والدہ اور

 اولاد میں ترکہ کی تقسیم

سوال: میرے چچا ایک حادثے میں وفات پاگئے ہیں، ان کے ورثاء میں درج ذیل افراد ہیں: والدہ، 2 بیوائیں، 2بیٹیاں، 4 بہنیں، 3 بھتیجے، ایک بھتیجی، تمام وارث حقیقی ہیں، شریعت کے مطابق حصہ داری کیا ہو گی؟ (محمد ادریس، ضلع ہری پور)

جواب: صورت مسئولہ میں مرحوم نے بوقت انتقال اپنی ملکیت میں جوکچھ منقولہ وغیرمنقولہ مال و جائیداد دکان، مکان، پلاٹ، زمین، سونا، چاندی، نقد رقم کپڑے، برتن غرض ہر طرح کا جو چھوٹا بڑا ساز و سامان چھوڑا ہے۔ وہ سب ان کا ترکہ ہے اس میں سے سب سے پہلے مرحوم کے حقوق متقدمہ یعنی تجہیز و تکفین کا خرچہ نکالنے کے بعد اگر ان کے ذمہ کوئی قرض ہو تو اسے ادا کرنے کے بعد اگر انہوں نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو اسے ایک تہائی ترکہ سے نافذ کرنے کے بعد مابقیہ کل ترکہ کو 96 مساوی حصوں میں تقسیم کر کے 6 حصے مرحوم کی ہر ایک بیوہ کو اور 16حصے مرحوم کی والدہ کو 32حصے مرحوم کی ہر ایک بیٹی کو اور ایک ایک حصہ مرحوم کی ہر ایک بہن کو دیا جائے۔ واضح رہے کہ مذکورہ صورت میںمرحوم کے بھتیجے اوربھتیجیوںکامرحوم کے ترکہ میں شرعاً کوئی حصہ نہیں ہے۔

نیز یہ جواب اس وقت ہے جبکہ دونوں بیٹیاں بھی مرحوم ہی سے ہوں اور مرحوم کے دادا اور والد اور بھائی کا انتقال مرحوم سے پہلے ہوا ہو۔ اگر ان 3 میں سے کسی کا بھی انتقال مرحوم کے بعد ہوا ہو تو یہ حکم نہیں ہو گا، ایسی صورت میں تفصیل لکھ کرمسئلہ دوبارہ معلوم کر لیا جائے۔

چاول کی فی بوری پر فکسڈ پرافٹ

 دے کر کاروبار کرنا

سوال: اگر کاروبارکیلئے کسی سے رقم لے کر یہ طے کیا جائے کہ چاول کی بوری نقد مل والوں سے خریدے تو ایوریج وہ ڈسکاؤنٹ کرتے ہیں اور  15دن کا ادھار لیں تو کوئی ڈسکاؤنٹ نہیں دیتے۔ اس صورتحال کو اگر ہم اس طرح طے کریں کہ میں انویسٹر سے ایک لاکھ لیتا ہوں اور اس کو بتاتا ہوں کہ اس کی رقم سے میں نے آج فی بوری چار ہزار کے حساب سے 25 بوریاں خریدیں۔ اب وہ آج کی تاریخ میں مجھے 4050 کی 15دن کے ادھار پر بیچ دے،کیونکہ یہی بوری میں مل سے 15دن کے ادھار پرخریدوں تو وہی 4050 ہو گی۔ 50روپے فی بوری پرافٹ جو میں انویسٹرکو دوں وہ حلال ہے، اب میں ہرپندرہ دن بعد جو رقم میں نے واپس انویسٹرکوکرنی ہے اس کی اجازت سے دوبارہ مال خرید لوں، کیا ایسا جائز ہے؟ (آصف علی جاوید)

جواب:مذکورہ معاملہ کی یہ صورت شرعاً جائز نہیں، اس سے احتراز کرنا لازم ہے۔ تاہم اس کی جائز صورت یہ ہو سکتی ہے کہ مذکورہ شخص پہلے مطلوبہ مقدار میں بوریاں خود یا اپنے کسی وکیل کے ذریعے اپنے لئے خریدے اور پھر اس پر باقاعدہ قبضہ کرنے کے بعد آپ کو نقد یا ادھار نفع پر فروخت کر دے اور آپ کو فروخت کرتے وقت باہمی رضامندی سے کوئی بھی قیمت مقرر کر سکتے ہیں۔ (فی شرح المجلۃ، ص:747، المادۃ:1411)۔

قسطوں پر موٹر سائیکل خریدنا 

سوال: موٹر سائیکل یا کوئی بھی چیز اقساط پر لینا جائز ہے؟کیونکہ بہت سے لوگوں کی نقد لینے کی گنجائش نہیں ہوتی۔

جواب: قسطوں پر اشیاء کی خرید و فروخت شرعاً جائز ہے بشرطیکہ خرید و فروخت کے وقت چیز کی پوری قیمت اور اس کی ادائیگی کی مدت اور قسطیں متعین کر دی جائیں اورکسی قسط کی تاخیر پر کسی قسم کا کوئی اضافی جرمانہ نہ لگایا جائے۔ (تفصیل کیلئے دیکھئے فتاویٰ عثمانی، 117/3)

زکوٰۃ کی رقم سے مکان تعمیر کرا کر دینا 

سوال : بعض دفعہ کسی مستحق شخص کو مکان یا گھر کا مسئلہ ہوتا ہے، کیا میں زکوٰۃ کی مد میں ایسے مستحق شخص کو مکان تعمیر کرا کر دے سکتا ہوں، ایسا کرنے سے میری زکوٰۃ ادا ہو جائے گی؟

جواب :جی ہاں! اس طرح زکوٰۃ ادا ہوجائے گی اور جتنی رقم اس مکان کی خریداری یا تعمیر پر خرچ ہوگی وہ رقم بطور زکوٰۃ ادا ہو جائے گی۔ (وفی المبسوط للسرخسی،ج1، ص270)، (نیز دیکھئے امدادالسائلین، ص 423)۔

قضاء نمازیں ادا کرنے کا طریقہ 

سوال:کیاقضاء نمازیں اکٹھی پڑھی جا سکتی ہیں؟یا کہ ہرنمازکے ساتھ اس وقت کی قضا نماز ادا کی جائے ؟کیاسنت کی قضاہوتی ہے؟

جواب:دونوں طرح پڑھنادرست ہے تاہم ہر نمازکے ساتھ اسی وقت کی ایک قضا نمازپڑھ لینے میں آسانی ہے مگر زیادہ ادا کرلینا بہتر ہے تاکہ جتنا جلد ہو سکے زیادہ سے زیادہ نمازیں ادا کر دی جائیں۔(  فی البحرالزخار، 173/1)،(کذافی فتاویٰ عثمانی،485/1) واضح رہے کہ قضاصرف فرض نمازوں اوروترکی ہوگی سنتوں کی قضانہیں ہوتی۔ 

فجر کی اذان کے بعد نماز سے پہلے کوئی فرض یا نفل پڑھنے کی شرعی حیثیت 

سوال:کیاصبح کی اذان کے بعداورجماعت کی نمازسے پہلے کوئی نمازپڑھناجائزہے؟

جواب:اس وقت صرف فجر کی سنتیں پڑھی جا سکتی ہیں، اس کے علاوہ کوئی اور نماز اس وقت نہیں پڑھی جا سکتی تاہم قضانمازاس وقت بھی پڑھ سکتے ہیں۔(الدرالمختارمع ردالمحتار،375/1) 

جمعہ یا ظہر کی سنتیں قضا ہو

جائیں تو کیا حکم ہے؟ 

سوال :کیاجمعہ کی یاظہرکی پہلی چارسنت اگررہ جائیں تو کیا وہ قضاء پڑھنا ہوںگی؟ 

جواب: ان کی قضاء تو نہیں ہوتی البتہ ان چار سنتوں کو ظہر یا جمعہ کے بعد پڑھا جائے گا ۔ (وفی التنویر، ج2، ص58)، (وفی الھندیۃ، 112/1)

حضور اقدسﷺ کا نام مبارک

 آنے پر درود شریف پڑھنا 

سوال : جہاں پرمحمدﷺ کانام آجائے وہاں درود شریف پڑھناچاہئے یاہاتھوں کو چوم کر آنکھوں پر لگاناچاہئے؟مطابق شریعت رہنمائی فرمائیں  (ایم جے قریشی، ڈی آئی خان)

جواب:نبی کریمﷺ کااسم گرامی آجائے تو درود شریف پڑھاجائے۔اگر بڑا درود شریف نہ پڑھ سکیں تو کم ازکم ﷺ پڑھ لینا چاہئے۔ کئی احادیث میں صرف اسی کی ترغیب دی گئی ہے( تفصیل کیلئے دیکھئے ردالمحتار، 198/1)۔

مسافر کیلئے سنتوں کا مسئلہ

سوال :یہ بتائیں مسافر کی نماز تو دو فرض ہیں، سنتوں کاکیاحکم ہے؟(عبداللہ، ہری پور)

جواب :شرعی مسافر پر سنتیں پڑھنا شرعاً لازم نہیں البتہ بہتر ہے لہٰذا اگر جلدی نہ ہو اطمینان ہو تو سنتیں ادا کرلینی چاہئیں تاہم ادا نہ کرسکنے کی صورت میں کوئی گناہ نہیں ہوگا ۔(وفی الدر مع شرحہ، ج2، ص 131)

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement

مزاحمتی بیانیہ اور اسحاق ڈار کی انٹری

اسحاق ڈار کے نائب وزیر اعظم بنتے ہی ملک میں کئی طرح کی قیاس آرائیاں شروع ہو چکی ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے مخالفین جو حکومتی جماعت اور مقتدرہ کے درمیان کشیدگی کے خواب دیکھ رہے ہیں اس پیشرفت کی تعبیر یوں کر رہے ہیں کہ میاں نواز شریف دباؤ بڑھا کر با لآخر اپنے سمدھی کو نائب وزیر اعظم بنوانے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔

مفاہمتی عمل کوششیں کارگر ہو پائیں گی ؟

پاکستان کا سیاسی اور معاشی بحران بڑھ رہا ہے ۔ شہباز شریف کی نئی حکومت کے باوجود سیاسی اور معاشی مسائل میں کمی نہیں آئی بلکہ ان میں اضافہ ہورہا ہے کیونکہ سیاسی قوتوں کے درمیان اتفاقِ رائے کے امکانات کم ہوتے جارہے ہیں ۔ مسلم لیگ (ن) نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دی ہے اور اس کے بقول اگر پی ٹی آئی دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کرسکتی ہے تو اس کو ہمارے ساتھ بھی مذاکرات کی میز پر بیٹھنا چاہیے۔

سندھ حکومت کے جاگنے کا انتظار!

سندھ سرکار کہاں ہے، یہ وہ سوال ہے جو آج کل سب پوچھ رہے ہیں۔ جب پنجاب کی طرف نظر جاتی ہے تو خوشی کے ساتھ رشک بھی ہوتا ہے کہ پنجاب میں کسی کی بھی حکومت ہو عوام کے لیے کچھ نہ کچھ بہتری میں لگی رہتی ہے، لیکن سندھ میں تو ایک دو وزراء ٹی وی پر دکھائی دیتے ہیں، باقی سب ٹھنڈے کمروں میں بیٹھے ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ صوبے کی بہتری کے لیے دعا کر رہے ہوں۔

گرینڈڈائیلاگ کی ضرورت

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور دہری پالیسی اپنائے ہوئے ہیں۔ ایک طرف وفاق سے صوبے کا حق لینے کی بات کرتے ہیں، جس کیلئے ہر وقت ،ہر جگہ اور ہر ایک کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں، جبکہ دوسری طرف اسلام آباد پر قبضے کی باتیں بھی کررہے ہیں ۔

قیام امن،سب سے بڑا چیلنج

بلوچستان میں کابینہ کی تشکیل کے بعد تمام تر وزرانے اپنے اپنے محکموں کے چارج سنبھالتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا شروع کر دی ہیں۔ صوبائی کابینہ کی تشکیل وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کیلئے یقینی طورپر ایک مشکل ٹاسک سمجھا جارہا تھا کیونکہ بلوچستان کی مخلوط صوبائی حکومت میں شامل جماعتوں کے بیشتر اراکین صوبائی کابینہ کا حصہ بننا چاہتے تھے ۔

وزیراعظم آزادکشمیر کا ماسٹر سٹروک

19 اپریل کو اسلام آباد میں پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے صدراور رکن قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد یاسین اور مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر مشتاق منہاس کی بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ملاقات ہوئی۔