لیموں قدرت کا انمول تحفہ
یہ مختلف بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتا ہے
لیموں قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے۔ لیموں دیکھنے میں بہت چھوٹا سا نظرآتا ہے لیکن بے شمار فوائد کی وجہ سے یہ تمام پھلوں اور سبزیوں میں نمایاں حیثیت کا حامل ہے۔ لیموں وٹامن سی کا خزانہ ہے اس کے علاوہ اس میں وٹامن بی، کیلشیم، فاسفورس اور پوٹاشیم بھی مختلف مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ پاکستان ، بھارت اور یورپ کے ملکوں میں لیموں بکثرت پیدا ہوتا ہے۔ لیموں کی بہت سی اقسام ہیں جن میں سے سب سے بہترین قسم کاغذی لیموں کی ہے۔ کاغذی لیموں کا چھلکا باریک ہوتا ہے اور یہ رس سے بھرا ہوا ہوتا ہے۔
لیموں کا استعمال:لیموں کا استعمال عام طور پر کھانے پینے کی اشیا میں کیا جاتا ہے۔ چٹنی، سلاداور مختلف مشروبات میں لیموں کا عام استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ مختلف پکوانوں میں بھی لیموں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ لیموں کا رس بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتا ہے۔ لیموں کا رس کان کے زخم ، کیلوں ، پھوڑوں ، مہاسوں ، زخموں ، کیڑے مکوڑوں کے کاٹے اور غیر ضروری چکنائی دور کرتا ہے۔ اس کا سونگھنا دل کو راحت دیتا ہے۔ مسوڑھوں کی بیماریوں ، نزلہ اور زکام میں بھی بہت فائدہ مند ہے۔
پیٹ کی تکلیف کے لیے لیموں کا نسخہ:لیموں کا چھلکا بہت کارآمد چیز ہے اور یہ مختلف ادوایات میں استعمال ہوتا ہے۔ اگر پیٹ میں شدید درد ہو رہا ہو تو ایسی صورت میں لیموں کے چھلکے کا رس نکال کر پیا جائے تو پیٹ درد سے فورا آرام ملتا ہے۔ چھلکے کا رس بہت سی انگریزی ادوایات میں استعمال ہوتا ہیں۔
پیاس ختم کرنے میں معاون:لیموں کا رس گرمی دور کرتا ہیاور بدن میں تازگی لاتا ہے۔ شدید پیاس لگنے کی صورت میں اگر لیموں کا ٹکڑا چوس لیا جائے تو پیاس بجھ جاتی ہے۔
خون پتلا ، کولیسٹرول کنٹرول کرے :لیموں میں خون پتلا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ لیموں کا اچار کھانے میں استعمال کیا جائے تو یہ خون کو پتلا رکھتا ہے اور کولیسٹرول کی سطح کو اعتدال میں رکھنے میں بھی مدد گار ہوتا ہے ۔
قے اور متلی میں مفید:قے اور متلی کی صورت میں لیموں کے ٹکڑے پر کالی مرچ اور نمک لگا کر چوسنے سے قے اور متلی سے فورا آرازم ملتا ہے اور منہ کا ذائقہ بھی اچھا ہو جاتا ہے۔
بالوں کی خوبصورتی بڑھائے:بالوں کو خوب صورت اور چمکدار بنانے کے لیے لیموں کا رس استعمال کرنا بہت مفید ہے۔ تیل میں لیموں کا رس ملا کر لگانے سے بال تیزی سے بڑھتے ہیں ، سر میں خشکی کو ختم کرتا ہے۔ سر میں بہت زیادہ خشکی ہونے کی صورت میں لیموں کا رس ہم وزن نیم گرم تیل میں ملا کر بالوں کی جڑوں میں لگانے سے خشکی ختم ہو جاتی ہے۔
چہرے کی خشکی اور ہاتھ پاوں کا کھردارا پن دور کرے:چہرے کی خشکی اور ہاتھ پاوں کے کھردارے پن کو ختم کرنے کے لیے لیموں کا رس گلیسرین اور عرق گلاب ملا کر سونے سے پہلے چہرے ، ہاتھ اور پاوں پر لگانے سے چہرے کی خشکی ختم ہو جاتی ہے اور ہاتھ پاوں نرم ہو جاتے ہیں۔ دودھ میں لیموں کا رس ملا کر لگانے سے چہرے پر خوب صورتی پیدا ہوتی ہے۔ پورے جسم کی خشکی ختم کرنے کے لیے دو یا تین چمچ نمک ، ڈیڑھ چمچ ناریل کا تیل ، آدھا چمچ لیموں کا رس تینوں کو اچھی طرح ملا لیں پھر جسم پر مالش کریں 30 منٹ بعد نہا لیں تمام جسم کی خشکی ختم اور جلد چکنی ملائم ہو جائے گی۔
موٹاپے کا خاتمہ:لیموں سے موٹاپے کا شکار لوگ بھی اپنی فالتو چربی اور لٹکی ہوئی توند دور کر سکتے ہیں۔ نہار منہ لیموں کا رس قہوے میں ملا کر پینے سے جسم کی فالتو چربی زائل ہو جاتی ہے۔
کپڑوں سے داغ ، دھبے مٹائے:لیموں برتنوں کی صفائی اور کپڑوں کی دھلائی میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ کپڑے پر لگے داغوں پر اگر لیموں کو ملا جائے تو داغ ختم ہو جاتے ہیں۔
دانت درد میں آرام پہنچائے:لیموں ایک قدرتی اینٹی سپٹک ہے اس کا رس زخموں سے تمام جراثیم کو ختم کر دینا ہے۔ اگر دانت کا درد ہو تو لیموں کا رس دکھتے ہوئے دانت پر لگانے سے دانت کے درد سے آرام ملتا ہے۔
شوگر میں مفید: لیموں کا مستقل اور مناسب استعمال شوگر جیسی موذی بیماری سے بھی بچاتا ہے۔ اور لبلبہ کو فعال رکھنے میں مدد گار ہوتا ہے۔
جلد کی حفاظت:جلد پر جہاں دھبے ہوں اس جگہ پر لیموں کا چھلکا رگڑیں یہ عمل ہفتہ میں تین سے چار بار کرنے سے داغ دھبے ختم ہو جاتے ہیں۔اگر داغ دھبے زیادہ ہوں تو لیموں میں پھٹکڑی پسی ہوئی چھڑک کر رگڑیں اس سے جلد نکھر جائے گی اور داغ بھی ختم ہوں گے۔
آنکھوں کے گرد حلقے ختم کرے:اگر آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے ہیں تو لیموں کا رس دودھ کی بالائی میں ملا کر ماسک کی طرح آنکھوں پر لگائیں 20منٹ کے بعد دھو دیں ، حلقے ختم ہو جائیں گے اور خون کی گردش بھی متوازن ہو جائے گی۔
چہرے کے رنگت نکھارے:چہرے کی رونق بڑھانے اور رنگت نکھارنے کے لیے ایک چمچ لیموں کا رس اور ہلدی چٹکی بھر لے کر مکس کر کے چہرے پر لیپ کریں آدھے گھنٹے کے بعد دھو لیں چہرہ خوب صورت ہو جائے گا ، رنگت بہت جلد نکھر جائے گی۔