دلچسپ و عجیب
٭…کیا آپ کو بھنڈی پسند نہیں ؟ کیا آپ کو علم ہے کہ یہ پاکستان کی قومی سبزی ہے۔ ٭…چند پودے ایسے بھی ہیں جو مکھیوں کا شکار کر کے ،انہیں مار کے اپنی غذائی ضروریات پوری کرتے ہیں جیسا کہ ’’سن ڈیو‘‘۔
٭…پھولوں کا بادشاہ گلاب اور ملکہ گلِ داودی کو کہتے ہیں۔
٭…چاول کی فصل سب سے پہلے چین میں کاشت کی گئی۔
٭…بالسا دنیا کی سب سے ہلکی لکڑی اور بلیک آئرن ووڈ دنیا کی سب سے بھاری لکڑی ہے۔
٭… اسٹرابری ایک ایسا پودا ہے جس کا بیج اس کے چھلکے کے اوپر بنتا ہے۔