ذرامسکرایئے
ایک بیوقوف شخص نے اپنی موٹر سائیکل پر پانچ روپے والے کئی سکے لگائے ہوئے تھے۔ راستے میں ایک دوست ملا تو اس نے وجہ پوچھی۔بیوقوف نے جواب دیا’’مجھے مکینک نے کہا تھا کہ ا س پر پیسے لگائو تو ٹھیک ہو جائے گی‘‘۔٭٭٭
ایک سیٹھ نے ہوٹل سے رخصت ہوتے ہوئے بیرے کو پانچ روپے ٹپ دی اور کہا ’’میری صحت کیلئے دعا کرنا‘‘۔
بیرے نے فوراً جواب دیا: ’’جناب! پچھلی دفعہ تو آپ نے دس روپے دیئے تھے‘‘۔
سیٹھ فوراً بولا: ’’ہاں!مجھے یاد ہے، لیکن اب میرے صحت پہلے سے بہتر ہے‘‘۔
٭٭٭
ایک دوست(دوسرے سے) ’’اگر کسی بیوقوف کو مصروف رکھنا ہو تو کیا،کیا جائے‘‘؟
دوسرا دوست: ’’اس کو ایک گول کمرے میں لے جا کر کونے میں بیٹھنے کیلئے کہہ دو‘‘۔
٭٭٭
ایک کم عقل شخص (ڈاکٹر سے) ''میرا وزن بہت بڑھ گیا ہے''۔
ڈاکٹر: ''تم روزانہ دس کلو میٹر پیدل چلا کرو''۔
ایک سال بعد کم عقل شخص نے ڈاکٹر کو فون کیا اور بولا: ''ڈاکٹر صاحب وزن تو کافی کم ہو گیا ہے ،لیکن میں افغانستان پہنچ گیا ہوں۔اب ادھر ہی رُکوں یا آگے نکل جائوں''؟