پاک جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز:شاہینوں کو وائٹ واش کا چیلنج درپیش

تحریر : محمد ارشد لئیق


پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ کیپ ٹاون میں جاری ہے۔پہلے ٹیسٹ میں بیٹنگ لائن کی غیر ذمہ دارانہ کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم دوسرے ٹیسٹ میں اپنی بیٹنگ لائن کو ایک اور موقع دیاجو دوسرے ٹیسٹ میں بھی ناکام دکھائی دیتی ہے۔

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کیلئے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی اور فاسٹ بائولر نسیم شاہ کی جگہ میر حمزہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا۔ پاکستان ٹیم میں شان مسعود، صائم ایوب، بابر اعظم، کامران غلام، محمد رضوان، سعود شکیل، سلمان آغا، عامر جمال، میر حمزہ، خرم شہزاد اور محمد عباس ٹیم میں شامل ہیں۔

سیریز بچانے کیلئے پاکستان کو اپنے سب سے مستند فاسٹ بائولر محمد عباس کی خدمات حاصل ہیں جنہوں نے پہلے ٹیسٹ میں 6 کھلاڑیوں کو آئوٹ کر کے پاکستان کو میچ جتوانے کی کوشش کی مگر دوسرا کوئی بھی بائولر ان کا ساتھ نہ دے سکا۔ دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھی محمد عباس نے 3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ 

پاکستان نے آج تک جنوبی افریقہ میں کوئی سیریز نہیں جیتی اور کیپ ٹاون میں پاکستان کا ریکارڈ بھی کچھ اچھا نہیں، اس گراونڈ پر دونوں ٹیموں کے درمیان جتنے بھی ٹیسٹ ہوئے ہیں ان میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دی ہے۔

ون ڈے سیریز میں ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش کی خفت اٹھانے کے بعد جنوبی افریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے کرنا صرف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا بلکہ پاکستان کیخلاف  ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی برتری بھی حاصل کر لی ہے ۔ون ڈے میں وائٹ واش کرنے والے پاکستان کو اب خود ٹیسٹ میں وائٹ واش کا چیلنج درپیش ہے۔ 

2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ جنوبی افریقہ نے جیتا تھا۔ ٹیسٹ سیریز سے قبل جنوبی افریقہ نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 0-2 سے جیتی تھی۔ ایک میچ بارش کی وجہ سے نہیں ہوسکا تھا جبکہ اس کے بعد 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں پاکستان نے کلین سویپ کر کے فتح حاصل کی تھی۔

اگر ہم کیپ ٹائون کے نیو لینڈز کرکٹ گرائونڈ کے ریکارڈ پر نظر ڈالیں تو ہم دیکھتے ہیں کہ اس گرائونڈ پر پاکستان کی کامیابی کا تناسب صفر ہے۔ پاکستان نے اس گرائونڈ میں جنوبی افریقہ کیخلاف 4 میچ کھیلے ہیں اور چاروں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جنوبی افریقہ کا ریکارڈ اپنے ہوم گرائونڈ پر بہت بہتر ہے۔ اس گرائونڈ میں کھیلے گئے 60 میچوں میں سے 27میں جنوبی افریقہ نے کامیابی حاصل کی ہے، 11میچ بے نتیجہ ثابت ہوئے جبکہ 22میں جنوبی افریقہ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ 

کیپ ٹاؤن میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیااور پہلی اننگز میں 615 رنز بنائے۔ کھیل کے پہلے روز میزبان ٹیم کی پہلی وکٹ 61 رنز پر گری، جنوبی افریقہ کے اوپنر ایڈن مرکرم 17 رنز بنانے کے بعد خرم شہزاد کی گیند پر وکٹ کیپر رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔تیسرے نمبر پر آنے والے ویان مُلڈر بھی 5 رنز بنانے کے بعد 70 کے مجموعی اسکور پر محمد عباس کی گیند پر رضوان کو کیچ تھما بیٹھے جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والے ٹرسٹن اسٹبز کھاتہ کھولے بغیر ہی آغا سلمان کی گیند پر رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔اس کے بعد پروٹیرز کے کپتان ٹمبا باووما اور ریان رکلٹن نے چوتھی وکٹ پر 235 رنز کی شراکت داری قائم کی اور ٹیم کو مستحکم پوزیشن میں لے آئے، ٹیمبا باووما 106 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ریان رکلٹن نے نہ صرف پہلی ڈبل سنچری اسکور کی بلکہ کریئر بیسٹ 259 رنز کی اننگز کھیلی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے کائل ویرین نے بھی شاندار اننگز کھیل کر اپنی چوتھی سنچری مکمل کی، مارکرو جانسن نے 62 اور کیشو مہاراج نے 40 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔قومی ٹیم کی جانب سے محمد عباس اور سلمان علی آغا نے 3،3 جب کہ خرم شہزاد اور میر حمزہ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

 دوسرے دن آخری سیشن میں قومی ٹیم کا پہلی اننگز میں آغاز انتہائی مایوس کن رہا، صائم ایوب کے انجرڈ ہونے کی وجہ سے شان مسعود کے ساتھ بابراعظم نے اننگز کا آغاز کیا تاہم کپتان صرف 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کیلئے آنے والے کامران غلام بھی صرف 12 رنز ہی بناسکے جبکہ نائب کپتان سعود شکیل کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس لوٹ گئے۔ بابراعظم 31 اور محمد رضوان 9 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔جنوبی افریقہ کی جانب سے کگیسو رباڈا نے 2 اور مارکرو جانسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے 615رنز کے جواب میں 64 رنز پر 3 وکٹیں گنوادی ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹیسٹ فارمیٹ کی نئی رینکنگ میں سٹار بلے باز بابر اعظم کی تنزلی جبکہ سعود شکیل کی ترقی ہوئی ہے۔ سعود شکیل ٹیسٹ رینکنگ میں 3 درجہ ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے ہیں جو ان کے کریئر کی بہترین پوزیشن ہے، جبکہ پاکستانی سٹار بلے باز بابر اعظم 2 درجہ تنزلی کے بعد اب 17ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔بلے بازوں کی ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ کے ہیری بروک اور جوروٹ پہلی اور دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن تیسرے نمبر پر ہیں۔

پہلے ٹیسٹ کا ہیرو محمد عباس

جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرنے والے قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر محمد عباس کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔ سپر سپورٹس پارک سنچورین میں جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں محمد عباس نے غیر معمولی بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 54 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی تاہم دوسرے اینڈ پر کوئی بائولر ان کا ساتھ نہ دے سکا جس کے باعث پاکستان ٹیسٹ میچ سنسنی خیز انداز میں ہار گیا مگر عباس کی پرفارمنس زندگی بھر یاد رکھی جائے گی۔  10مارچ 1992ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہونے والے محمد عباس نے کرکٹر بننے سے پہلے مختلف چھوٹے چھوٹے کام کئے۔ چمڑے کی فیکٹری میں کام کرنے، ویلڈنگ کے ذریعے روزی کمانے، اور سیالکوٹ کی ایک لاء فرم میں ہیلپر کے طور پر کام کرنے کے بعد محمد عباس نے 21اپریل 2017ء میں اپنے ٹیسٹ کریئر کا آغاز کیا، ویسٹ انڈیز کے دورے پر انہیں کپتان مصباح الحق نے ٹیسٹ کیپ دی۔ اپنے پہلے ٹیسٹ کی  دوسری گیند پر ہی کریگ بریتھوٹ کو صفر پر آؤٹ کر کے انہوں نے  شہرت حاصل کی۔

انہوں نے اپنے فرسٹ کلاس کریئر کا آغاز 2009ء میں علاقائی ٹیم سیالکوٹ کی جانب سے کیا، جس نے اسی سیزن میں قائدِاعظم ٹرافی جیتی۔ 2008-09ء کے سیزن میں انہوں نے صرف تین میچ کھیلے اور چار وکٹیں حاصل کیں، جن کا اوسط 32 تھا۔ وہ 2016ء میں دو کامیاب ہوم سیزنز کے بعد نمایاں ہوئے۔ 2015-16 کے فرسٹ کلاس مقابلے میں، انہوں نے خان ریسرچ لیبارٹری کی جانب سے 10 میچز میں 16.78 کی شاندار اوسط سے 61 وکٹیں حاصل کیں اور سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر بنے۔2016-17 کے سیزن میں ایک بار پھر سب سے زیادہ وکٹیں لے کر انہوں نے قومی سلیکٹرز کی توجہ حاصل کی۔ انہوں نے 71 وکٹیں 12.74 کی شاندار اوسط سے حاصل کیں۔ اس کے علاوہ، ڈیپارٹمنٹل ون ڈے کپ میں 15 وکٹیں حاصل کر کے ایک روزہ کرکٹ میں بھی اپنی قابلیت ثابت کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

ذہین سوداگر

بہت پہلے کی بات ہے۔ ایک ظالم بادشاہ تھا۔اس کا رویہ اپنی سلطنت کے لوگوں کے ساتھ بے حد ظالمانہ تھا۔ وہ ہمیشہ نت نئے طریقوں کی تلاش میں رہتا جن کے ذریعے لوگوں سے ٹیکس جمع کر سکے ۔ بادشاہ ہر وقت ایسے لوگوں سے گھرا ہوا رہتا، جو اس کے غلط کاموں کی تعریف کرتے اور جو لوگ اس کے غلط کاموں کی نشاندہی کرتے ان کو ناپسند کرتا تھا۔ اس کی بادشاہی میں ایک بہت ذہین سوداگر تھا اور بادشاہ اس کو بہت ناپسند کرتا تھا۔

گلیشیئر کیسے حرکت کرتے ہیں

موسم سرما میں برف باری کے بعد موسم گرما میں برف کا پگھلائو اورعمل تبخیر ساری برف کو ختم کرنے میں ناکام رہتا ہے۔اس طرح ہر سال برف کی مقدار بڑھتی رہتی ہے۔

ماں کی دُعا

کسی شہر میں ایک غریب بیوہ عورت رہتی تھی۔ اس کے دو بیٹے تھے۔ وہ غریب عورت محنت، مزدوری کرکے دونوں بیٹوں کی پرورش کرتی تھی۔ ایک دن دونوں بھائی محلے میں کھیل رہے تھے کہ ایک نیک دل انسان ادھر سے گزرا۔اس نے دونوں بچوں کو کچھ روپے دیئے۔دونوں بھائی پیسے لے کر بہت خوش ہوئے اور کھانے کی چیزیں خریدنے بازار چل دیئے۔ بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی سے کہا ’’ تم ان روپوں کا کیا لو گے‘‘؟

ذرامسکرایئے

ایک بیوقوف شخص نے اپنی موٹر سائیکل پر پانچ روپے والے کئی سکے لگائے ہوئے تھے۔ راستے میں ایک دوست ملا تو اس نے وجہ پوچھی۔بیوقوف نے جواب دیا’’مجھے مکینک نے کہا تھا کہ ا س پر پیسے لگائو تو ٹھیک ہو جائے گی‘‘۔٭٭٭

دلچسپ و عجیب

٭…کیا آپ کو بھنڈی پسند نہیں ؟ کیا آپ کو علم ہے کہ یہ پاکستان کی قومی سبزی ہے۔ ٭…چند پودے ایسے بھی ہیں جو مکھیوں کا شکار کر کے ،انہیں مار کے اپنی غذائی ضروریات پوری کرتے ہیں جیسا کہ ’’سن ڈیو‘‘۔

پہیلیاں

دو چڑیاں دو ہی پر، کبھی نہ چھوڑیں اپنا گھر آنکھیں لمبا سا اک کیڑا ہے، میٹھا جیسے شیرا ہےشہتوت