حضرت مولانا جلال الدین رومیؒ کے اقوال

تحریر : روزنامہ دنیا


٭…انسان کو بلندی پر لے جانا مشکل ہے، گرا دینا دشوار نہیں ۔ ٭…بہترین کام وہ ہے جو مختصرا اور مدلل ہو۔

٭…حقیقی کامیابی محنت سے حاصل ہوتی ہے۔

٭…ہر شے جو عدم سے وجود میں آتی ہے وہ ایک شخص کے لئے زہر ہوتی ہے اور دوسرے کے لئے شکر۔

٭…بیماری دل سے بڑھ کر کوئی بیماری نہیں۔

٭…جانور کھانے پینے سے موٹا ہوتا ہے اور آدمی کانوں کے ذریعے ،یعنی اپنی خوشامد سن کر موٹا ہوتا ہے۔

٭٭٭

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

سردیوں کی چھٹیاں !

عدنان آج بے حد خوش تھا ،کیونکہ امتحانات کے بعد سردیوں کی چھٹیاں ہوچکی تھیں۔

مطیعِ اعظم (دوسری قسط )

بیماری کی اسی کیفیت میں چند دنوں کے بعد حجاج آپؓ کی تیمارداری کیلئے آیا۔ باتوں باتوں میں اس نے ابن عمر رضی اللہ عنہ سے پوچھا: ’’ ابو عبدالرحمنؓ! تجھے کس نے زہر آلود کردیا ہے‘‘؟۔ابن عمرؓنے کہا: ’’تم یہ جان کر کیا کرو گے‘‘؟۔حجاج نے جواب دیا ’’ اگر میں اس کو قتل نہ کر دوں تو اللہ مجھے ہلاک کر دے‘‘۔

پڑھو اور جانو

٭…بال پوائنٹ پین 1888ء میں ایجا د ہوا ٭…پیپر مشین 1809ء میں ایجاد ہوئی ٭…پرنٹنگ پریس 1475ء میں ایجاد ہوئی

متفرق ودلچسپ

٭… دریا نیل دنیا کا سب سے لمبا دریا ہے جس کی لمبائی 6670 کلومیٹر ہے۔

پہیلیاں

اجلا پنڈا رنگ نہ باس کام کی شے ہے رکھنا پاس (سکہ)

ذرا مسکرائیے

قصاب ایک بکرے کو کان سے پکڑ کر لے جا رہا تھا۔ ایک بچی نے دیکھا تو قصاب سے پوچھا کہ آپ اس بکرے کو کان سے پکڑ کر کہاں لے جا رہے ہیں؟