ٹھوڑی پر بال کن بیماریوں کا سبب ہو سکتے ہیں؟

خواتین میں ٹھوڑی پر بالوں کی نشوؤنما بہت عام ہے۔ لیکن بعض اوقات یہ ہارمونز کے عدم توازن کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے۔ ٹھوڑی کے یہ بال عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ بھی بڑھتے ہیں۔ آپ کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ لیزر کے علاج کے بعد بھی آپ کو ان بالوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
پی ٹی او ایس( پولیسٹک اوری سنڈروم): یہ ایک عام حالت ہے جو خواتین میں بیضہ دانی کے کام کو متاثر کرتی ہے۔ اس میں آپ کے جسم میں اضافی اینڈروجن ہوتا ہے۔ ہار مونل کے عدم توازن کی وجہ سے اینڈروجن کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے یہ عام طور پر خاندانی تاریخ میں بھی شامل ہے۔ بہت سی خواتین اس بات سے بے خبر ہوتی ہیں کہ ان کو پی سی او ایس ہے۔ اس حالت میں چہرے کے بالوں کی بہت زیادہ نشوؤنما ماہواری میں بے قاعدگی بیضہ دانی میں سسٹ، وزن میں اضافے اور مہاسوں کی وجہ بنتی ہے۔ خواتین کے مقابلے میں مردوں میں اینڈروجن کی سطح زیادہ ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان میں عورتوں کی نسبت زیادہ بال ہوتے ہیں۔ آپ کے ہارمون کی سطح عمر اور وزن میں اضافے، حمل کے دوران تبدیل ہوتی رہتی ہے۔
جب آپ کے جسم میں ایک طویل عرصے تک ایک ہارمون کورٹیسول کی اعلیٰ سطح ہوتی ہے یا آپ کے جسم میں بہت زیادہ کور ٹیسول پیدا ہوتا ہے تو اس نتیجے میں خواتین کے چہرے پر بہت بال آتے ہیں۔
اس کے علاوہ اس حالت میں نشانات بھی ہوتے ہیں اور ماہواری میں بھی مسائل ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں سر درد اور بلڈ شوگر جیسے مسائل ہوتے ہیں۔ اس میںبھی بہت زیادہ اینڈروجن کی پیداوار ہوتی ہے۔ بعض اوقات ٹیومر کی وجہ سے بھی ایسا ہوتا ہے۔ اس میں وزن میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ گہری آواز اور چہرے کے بالوں میں اضافہ ہوتا ہے۔ چہرے کے بالوں کو ہٹانے کیلئے لیزر ٹرٹیمنٹ بھی کروا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کو ویکسنگ سے بھی اتروا سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنے چہرے پر بالوں کی زیادہ نشوونما دیکھیں یا وزن میں اضافہ ہو تو مہاسے یا ماہواری میں بے قاعدگی ہو تو آپ کو ڈاکٹر سے لازمی ملنا چاہیے۔ کیونکہ یہ سنگین صورت بھی ہو سکتی ہے۔
بہت سی بیماریوں یا ہارمونز کے عدم توازن کی وجہ سے بھی ہمیں ان مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو ٹھوڑی پر یا چہرے پر بالوں کی نشوونما میں اضافے کا باعث بنتی ہیں۔ ان طبی حالتوں کی صورت میں ڈاکٹر سے معائنہ بہت ضروری ہے۔ اس کی وجہ سے ہم بیماری کی تشخیص کر سکتے ہیں کیونکہ ٹھوڑی کے بال عورت کی خوبصورتی کو خراب کر سکتے ہیں۔بلوغت کے دوران اینڈروجن ہارمون کی بڑھتی ہوئی پیداوار ان مسائل کا باعث بنتی ہے۔
زیادہ تر ٹھوڑی کے بال ہونا عام ہے لیکن اگر اس کے ساتھ آپ کو اور بھی مسائل درپیش ہو سکتے تو یہ خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔ جیسے ماہواری کے مسائل اور وزن میں اضافہ وغیرہ اس کے ساتھ ساتھ چہرے پر کیل، مہاسے، سردرد اور بھاری آواز بھی مندرجہ بالوں کی حالتوں کی علامت ہے۔