فریج کی دیکھ بھال ضروری

تحریر : سارہ خان


فریج کچن کا ایک ضروری حصہ بن چکا ہے اور کچن میں ہونے والے کاموں میں اس کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ اس لئے فریج کی ضروری دیکھ بھال اور اس کے استعمال کے طریقے جاننا بھی بڑا ضروری ہے تاکہ کچن میں آپ کا یہ مددگار ہمیشہ آپ کا ساتھ دیتا رہے۔ فریج کو تھرمامیٹر کے ذریعے اکثر و بیشتر چیک کرتے رہنا چاہئے۔ اس طرح آپ کو فریج کی کارکردگی اور اس میں پیدا ہونے والی خرابیوں کے بارے میں معلومات حاصل ہوتی رہیں گی۔

 اگر فریج کو چیک نہیں کیا جائے گا تو آپ کا فریج خراب ہو کر بند بھی ہو سکتا ہے اور یا غلط ٹمپریچر کی وجہ سے اس میں رکھی ہوئی چیزیں خراب بھی ہو سکتی ہیں۔ فریج کا ٹمپریچر 50 ڈگری سے زیادہ نہیں ہونا چاہئے اور جب اسے چیک کرنا ہو تو فریج کا ٹمپریچر40ڈگری تک رکھیں۔ چیک کرنے کیلئے تھرما میٹر فریج کے ہر خانے میں کم از کم ایک گھنٹہ تک پڑا رہنے دیں۔ اس طریقے سے آپ کو فریج کے بارے میں ضروری معلومات حاصل ہو سکتی ہیں اور فریج کی دیکھ بھال مناسب طریقے سے ہو سکتی ہے۔

 فریج میں آئس کیوب ٹرے عموماً زیادہ برف بننے کی وجہ سے منجمد ہو کر چپک جاتی ہے اور اسے اکھاڑنا مشکل ہو جاتا ہے۔ اس تکلیف دہ مسئلے سے بچنے کیلئے آپ آئس کیوب ٹرے کو فریج میں جہاں اسے رکھنا ہو وہاں مومی کاغذ رکھ دیں اور مومی کاغذ پر آئس ٹیوب ٹرے رکھیں۔ ایسا کرنے سے آئس کیوب ٹرے فریج میں چپکے گی نہیں۔ 

فریج کا اندرونی دروازہ پانی ڈال کر نہیں دھونا چاہئے۔ اس طرح دھونے سے چاروں طرف لگا ہوا ربڑ خراب ہو جاتا ہے۔ اسے گیلے کپڑے سے پونچھ کر صاف کرنا چاہیے۔ فریج کو اندر سے دھونے کیلئے صابن کا استعمال نقصان دہ ثابت ہوتا ہے جس کی وجہ سے فریج میں بدبو پیدا ہو جاتی ہے۔ اس سے بہتر ہے کہ پانی میں سہاگہ (بوریکس) ملا کر دھوئیں۔ ایک سیر پانی میں ایک اور میانہ چمچ سہاگہ کافی ہے۔ 

فریج کے اندر بہت زیادہ برف جمنے نہ دیں کیونکہ اس طرح فریج جلدی خراب ہو جاتا ہے۔ ہر مہینے فریج بند کرکے اندر جمی ہوئی برف پگھلنے دیں۔ اگر برف بہت زیادہ جمی ہو تو دھونے سے پہلے برف والے خانے کے نچلے حصے میں کھولتے ہوئے پانی کی دیگچی رکھ کر دروازہ بند کر دیں۔ برف چند لمحوں میں پگھل جائے گی۔ برف سے جمے ہوئے برتن آسانی سے نکالنے کیلئے برف خانے میں تھوڑا سا نمک چھڑک دیں، پھر اس کے اوپر پانی کے سانچے رکھیں۔ اس طرح برف بھی جلدی بنے گی اور سانچا بھی آسانی سے باہر نکل آئے گا۔ برف جمانے والے ڈبوں یا سانچوں کے نیچے اگرمومی کاغذ بچھا دیں تو سانچے فریزر میں جمیں گے نہیں اور آسانی سے باہر نکل آئیں گے۔

 فریج کی چمک دمک برقرار رکھنے کیلئے تھوڑے سے پانی میں ایمونیا کے چند قطرے ملا کر صاف کریں۔ فریج کو بار بار کھولنے اور بہت سی چیزیں بھرنے سے فریج کی کارکردگی بہت متاثر ہوتی ہے۔ جب مارکیٹ سے کھلا گوشت آئے تو اسے دوبارہ مومی لفافے یا کاغذ میں لپیٹ کر فریج میں رکھیں۔ اس طرح گوشت کے چھیچھڑے اور خون کے دھبے کاغذ پر نہیں چپکیں گے۔ چاہے گوشت فریج میں کافی دنوں تک پڑا رہے۔

 مچھلی کو فریج میں محفوظ رکھنا ہو تو مچھلی کے سائز کا ایک ڈبہ لیں۔ مچھلی کو اس میں ڈال کر اتنے پانی سے بھر دیں کہ مچھلی اس میں ڈوب جائے، پھر اس ڈبے کو فریج میں رکھیں۔اس کے بعد جب ضرورت پڑنے پر مچھلی نکالیں گے تو پہلی حالت جتنی ترو تازہ ہوگی۔ جب آپ گھر سے زیادہ دیر تک باہر رہنا چاہتی ہوں تو ایسے موقعوں پر فریج میں موجود خوراک کو ان کی مختلف کیمیاوی حالتوں کے مطابق مختلف خانوں میں رکھیں اور اس کام کیلئے پلاسٹک کے یا مومی لفافے استعمال کریں تاکہ محفوظ کی جانے والی خوراک پگھل کر خراب نہ ہو جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

5ویں برسی:شمس ُ الرحمن فاروقی ، ایک عہد اور روایت کا نام

جدید میلانات کی ترویج و ترقی میں انہوں نے معرکتہ الآرا رول ادا کیا

مرزا ادیب ،عام آدمی کا ڈرامہ نگار

میرزا ادیب کی تخلیقی نثر میں ڈراما نگاری کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ انہوں نے بصری تمثیلوں کے ساتھ ریڈیائی ڈرامے بھی تحریر کیے۔ اردو ڈرامے کی روایت میں ان کے یک بابی ڈرامے اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں۔

35ویں نیشنل گیمز2025:پاک آرمی 29ویں بار فاتح

آرمی نے196گولڈ میڈلز اپنے نام کئے،واپڈا نے84اورنیوی نے36طلائی تمغے جیتے

مطیع اعظم (پہلی قسط )

حج کا موقع تھا، مکہ میں ہر طرف حجاج کرام نظر آ رہے تھے۔ مکہ کی فضائیں ’’لبیک اللھم لبیک‘‘ کی صدائوں سے گونج رہی تھیں۔ اللہ کی وحدانیت کا کلمہ پڑھنے والے، اہم ترین دینی فریضہ ادا کرنے کیلئے بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے۔ یہ اموی خلافت کا دور تھا۔ عبدالمالک بن مروان مسلمانوں کے خلیفہ تھے۔

پناہ گاہ

مون گڑیا! سردی بہت بڑھ گئی ہے، ہمیں ایک بار نشیبستان جا کر دیکھنا چاہیے کہ وہاں کا کیا حال ہے۔ مونا لومڑی نے مون گڑیا سے کہا، جو نیلی اونی شال اوڑھے، یخ بستہ موسم میں ہونے والی ہلکی بارش سے لطف اندوز ہو رہی تھی۔ اچھا کیا جو تم نے مجھے یاد دلا دیا، میرا انتظار کرو، میں خالہ جان کو بتا کر ابھی آتی ہوں۔

بچوں کا انسائیکلوپیڈیا

خط استوا(Equator) کے قریب گرمی کیوں ہوتی ہے؟ خط استوا پر اور اس کے قرب و جوار میں واقع ممالک میں گرمی زیاد ہ اس لئے ہو تی ہے کہ سورج سال کے ہر دن سروںکے عین اوپر چمکتا ہے۔خط استوا سے دو رشمال یا جنوب میں واقع ممالک میں موسم بدلتے رہتے ہیں۔گرمی کے بعد سردی کا موسم آتا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ زمین سورج کے گرد ایک جھکے ہوئے محور پر گردش کرتی ہے۔اس طرح بعض علاقے سال کا کچھ حصہ سورج کے قریب اور بعض سورج سے دور رہ کر گزارتے ہیں۔