ملٹری ڈائٹ اپنائیں، وزن گھٹائیں

تحریر : مہوش اکرم


سمارٹ بننے اور دبلا نظر آنے کا جنون آج کل ہر کسی کے سر پر سوار ہے۔ بالخصوص خواتین جاذب نظر دکھائی دینے اور نت نئے فیشن اپنانے کی خاطر دبلا نظر آنے کے خبط میں مبتلا ہیں۔ ایک طرح سے یہ بری بات نہیں کیونکہ موٹاپا کئی بیماریوں کی جڑ اور خوبصورتی کو ختم کر دیتا ہے لیکن اس رجحان کا افسوسناک پہلو یہ ہے کہ دبلا نظر آنے کیلئے اکثر لوگ ڈائیٹنگ کا سہارا لیتے اور یہ جانے بغیر کہ ڈائیٹنگ کے نقصانات کیا ہیں۔ کس حد تک ڈائیٹنگ کی جانی چاہیں۔ محض ایک دوسرے کی دیکھا دیکھی ڈائیٹنگ کو معمول بنا لیتے ہیں اور پھر بھی نتائج حسب منشا حاصل نہیں کر پاتے۔

خواتین میں وزن کم کرنے کا جنون کوئی نئی بات نہیں ہے۔ دبلی پتلی خواتین بھی ایک آدھ کلو وزن بڑھنے پر پریشان ہو جاتی ہیں۔ ہر خاتون کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ مختلف ایکسر سائز اور ڈائٹ پلان پر عمل کرکے خود کو فٹ رکھے۔ وزن کم کرنے یا سلم نظر آنے کی دھن میں مبتلا خواتین کو دیکھ کر یہ کہا جا سکتا ہے کہ دور جدید میں ویٹ لوس انڈسٹری یعنی وزن کم کرنے والی صنعت بھی وجود میں آ چکی ہے۔ جہاں اس بات پر زور دیا جاتا ہے کہ اگر آپ سلم نہیں ہیں تو پھر اچھی دکھائی نہیں دیں گی۔

 وزن میں کمی لانے کیلئے بہت سارے ڈائٹ پلان متعارف کروائے جا چکے ہیں جن کا بنیادی مقصد خواتین و حضرات کے وزن میں کمی لانے پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ اب اس صنعت میں ایک اور ڈائٹ اپنے قدم جما رہی ہے، جس کا نام ’’ملٹری ڈائٹ‘‘ ہے۔ یہ کیسے کام کرتی ہے یا آپ اس پر کیسے عمل کر سکتی ہیں؟ آئیں اس بارے میں جانتے ہیں۔

اس کے آغاز سے متعلق کئی کہانیاں جڑی ہیں۔ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ امریکی افواج میں میڈیکل معائنے سے قبل فوجیوں کا وزن کم کرنے کیلئے یہ ڈائٹ شروع کی گئی جبکہ ایک اور تھیوری کے مطابق یہ ڈائٹ ایک امریکی ڈاکٹر نے یو ایس ملٹری کو شیپ میں رہنے کیلئے تجویز کی تھی۔ اب اس کے پیچھے کوئی بھی واقعہ یا خیال ہو۔ اس کے نام سے ظاہر ہے کہ یہ ڈائٹ آپ کو فوجیوں کی طرح سلم اور اسمارٹ رکھ سکتی ہے۔

 اس ڈائٹ کو دو مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے یعنی ہفتے کے پہلے تین دن کم کیلوریز والا پلان جبکہ بقیہ چار دن عام ڈائٹ پلان پر عمل کیا جاتا ہے۔ اس ڈائٹ پلان پر اس وقت تک عمل کیا جاتا ہے جب جب آپ اپنا مطلوبہ آئیڈیل وزن حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہو جائیں۔ عموماً یہ ڈائٹ پلان آپ سے ایک ہفتے میں وزن کم کرنے کا وعدہ کرتا ہے۔ یہ ڈائٹ پلان بہت سارے ناموں جیسے ’’آرمی ڈائٹ‘‘ ،’’آئس کریم ڈائٹ‘‘ یا ’’لو کیلوریز ڈائٹ‘‘ کے نام سے بھی مشہور ہے۔

عام طور پر یہ ڈائٹ پلان کم کیلوری والی غذائوں او ر آئس کریم پر مشتمل ہوتاہے۔ ہفتے کے پہلے تین دنوںمیںآپ سے توقع کی جاتی ہے کہ آپ 1100 سے 1200کیلوریز سے زائد نہیں لیں گی۔ یہ ایک عام آدمی کی روزانہ کی اوسط کیلوریز سے بھی کم ہے۔ اگلے چار روز آپ کو عام غذائیں کھاتے ہوئے عمومی طور پر1800کیلوریز تک حاصل کرنی ہوتی ہیں۔ تاہم، بہت سے لوگ اس دوران بھی صحت بخش غذائیں لیتے رہتے ہیں۔

اس ڈائٹ پلان میں آپ کو ہر چیز کھانے کی اجازت ہے لیکن محدود مقدار میں۔ آئیڈیا یہ ہے کہ ہر چیز کھائی جائے لیکن اتنی مقدار میں، جس سے وزن نہ بڑھے۔ اس پلان میں یہ خیال رکھا جاتاہے کہ آپ کتنی کیلوریز حاصل کر رہے ہیں اور کتنی کیلوریز استعمال کررہے ہیں، ایسا کرنے سے آپ کو تیزی سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ شروع کے تین دن ملٹری ڈائٹ دراصل انٹرمیٹیٹنٹ فاسٹنگ (یعنی کچھ گھنٹے بھوکا رہنے) کا امتزاج ہے۔

آپ جو روزانہ کھاتے ہیں، وہ معمول کے مطابق کھاتے رہیںلیکن کوشش کریں کہ تلی ہوئی اشیا اور پروسیسیڈ فوڈ سے دور رہیں۔اس ڈائٹ کا سب سے بڑافائدہ یہ ہے کہ اس سے تیزی سے وزن کم ہوتا ہے اور نقصان یہ ہے کہ وزن کی یہ کمی مستقل نہیں رہتی اور آپ کی صحت کو متاثر کرسکتی ہے۔

ممکن ہے کہ ایک ڈائٹ پلان کسی ایک کے لیے موزوں ہوں مگر دوسرے کیلئے نہ ہو، لہٰذا کسی بھی ڈائٹ پلان پر عمل کرنے کے بعد لازمی غور کریں کہ آیا اس سے آپ کی صحت پر مثبت اثرات پڑ رہے ہیں یا نہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

یومِ مزدوراور اسلامی تعلیمات

’’اپنے ہاتھ سے روزی کمانے والا اللہ کا دوست ہے‘‘(طبرانی) کسی نے اپنے ہاتھوں کی کمائی سے بہتر کوئی کھانا نہیں کھایا (صحیح بخاری) آپ ﷺ نے فرمایا تین قسم کے لوگ ایسے ہیں جن سے قیامت کے دن میں خود جھگڑوں گا، ان میں سے ایک وہ ہو گا جس نے کسی سے کام کروایا، کام تو اس سے پورا لیا مگر اسے مزدوری پوری ادا نہ کی (صحیح بخاری)

توکل علی اللہ: ایمان کی اصل روح

’’مومنوں کو اللہ ہی پر بھروسہ کرنا چاہئے‘‘ (آلِ عمران: 160) ’’پھر جب آپ پختہ ارادہ کر لیں تو اللہ پر بھروسہ کیا کریں، بیشک اللہ توکّل والوں سے محبت کرتا ہے‘‘(آل عمران )

حلال کمائی :دنیا و آخرت کی کامیابی

’’حلال مال کا طلب کرنا ہر مسلمان پر واجب ہے‘‘ (المعجم الاوسط للطبرانی: 8610) اپنے کھانے کو پاک کرو! جب کوئی شخص حرام کا لقمہ پیٹ میں ڈالتا ہے تو 40 دن تک اللہ تعالیٰ اُس کا عمل قبول نہیں کرتا‘‘ (حدیث مبارکہ)

مسائل اور ان کا حل

سوتیلی دادی کے بیٹوں سے پردہ سوال:ایک آدمی نے بیوہ عورت سے نکاح کیا جس کے پہلے شوہر سے بیٹے ہیں۔ اس شخص کی پوتی سوال کرتی ہے کہ کیا میرا سوتیلی دادی کے بیٹوں سے پردہ ضروری ہے؟

آبنائے ہرمز کی بندش، بحران سنگین ہونے لگا

امریکہ اور ایران میں سیز فائر تو جاری ہے مگر غیر یقینی صورتحال دنیا کی معیشت کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے۔ آبنائے ہرمز کی بندش نے جنگ بندی کے اثرات عالمی مارکیٹس تک پہنچنے نہیں دیئے۔

پنجاب میں بلدیاتی انتخاب، تاخیر کیوں ؟

سلگتے عوامی مسائل اور مہنگائی کے رجحان پر جوابدہ کون؟