صحت مند زندگی کے راز

تحریر : صائمہ اعجاز


ہمارے لیے سب سے اہم صحت مند زندگی کا حصول ہے، اس کے بغیر ہم زندگی کی کسی بھی خوشی سے مکمل طور پر لطف اندوز نہیں ہو سکتے۔

دولت، شہرت اور اقتدار کا نمبر بھی صحت کے بعد ہی آتا ہے۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہم ایک تندرست زندگی کیسے گزاریں کیونکہ بدقسمتی سے ہمارے ملک میں صحت کے بارے میں کچھ غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں جو کچھ اس طریقے سے ہماری روایات میں شامل ہو گئی ہیں کہ ان سے بچاؤ مشکل ہے۔ مثلاً صحت کا تعلق بہت زیادہ کھانے سے جوڑ لیا گیا ہے جو بہت بڑی غلط فہمی ہے۔ یہاں زیادہ وزن والے انسان کو صحت مند تصور کر لیا جاتا ہے جبکہ چھریرے بدن کو کمزور خیال کیا جاتا ہے۔ یہ پرانے تصورات آج تک راج کر رہے ہیں۔  آئیے جاننے کی کوشش کرتے  ہیں کہ صحت مند زندگی گزارنے کے لیے کن چیزوں کی ضرورت ہے۔ 

باقاعدگی سے طبی معائنہ

ہمیں چاہیے کہ سال میں ایک دفعہ اپنا مکمل طبی معائنہ کروائیں۔ ترقی یافتہ ملکوں میں حکومت کی طرف سے گھروں پر جا کر اس قسم کے طبی معائنوں کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔ آج ایسے ملکوں میں اوسط عمر بھی زیادہ ہے اور شرح اموات بھی کم ہے۔ طبی معائنے میں خاص طور پر آنکھوں، دانتوں اور خون کے ٹیسٹ کروانا بہت ضروری ہیں۔ 

تل اور مسے خطرناک ہو سکتے ہیں

ہمارے جسم پر تل اور مسے نمودار ہوتے رہتے ہیں، لیکن یہ خطرناک شکل بھی اختیار کر لیتے ہیں۔ بعض تحقیقات کے مطابق جلد کے کینسر کا تعلق مسوں اور تلوں سے ہو سکتا ہے۔ بہت زیادہ مقدار اور تیزی کے ساتھ نمایاں تلوں کا نمودار ہونا اور پہلے سے موجود تلوں کے سائز میں یکایک اضافہ سرطان کی علامت ہو سکتا ہے۔ اس لیے خدانخواستہ اگر آپ کی جلد پر تلوں اور مسوں کی موجودگی میں غیرمعمولی اضافہ ہو تو ایک دفعہ ڈاکٹر سے ضرور چیک اپ کروائیں۔ 

غذا لینے سے پہلے سوچیں

کیمبرج میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق زیادہ تر افراد غذا لینے سے پہلے اپنی صحت کے بارے میں کچھ بھی نہیں سوچتے حالانکہ یہ ایک بہت ضروری عمل ہے، اگر لوگ اپنی صحت کے بارے میں مکمل معلومات رکھیں اور اس کی مطابقت سے ہی غذا لیں تو بہت ساری بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ 

خوراک کی پابندی

آپ اپنی روزمزہ کی غذا کسی حال میں نہ چھوڑیں، وقت کی کمی اور کام کی زیادتی کی وجہ سے غذا کا چھوڑ دینا مناسب نہیں، تھوڑی بہت ہی سہی لیکن غذائیت سے بھرپور غذا ضرور لیں۔ 

چہل قدمی لازمی ہے

 اگر آپ بہت زیادہ ورزش کرنے کے لیے وقت نہیں نکال سکتے تو کم از کم چہل قدمی ضروری کریں، تاکہ آپ کا جسم تندرست رہ سکے۔ خاص طور پر صبح کی تازہ ہوا میں چہل قدمی کرنے سے صحت پر بہترین نتائج مرتب ہوتے ہیں یا کم از کم شام کے وقت چہل قدمی ضرور کریں، اگر کسی پارک یا کھلے میدان میں ایسا کریں گے تو تندرست رہیں گے۔ 

مکمل نیند

یہ تو ہم سب جانتے ہیں کہ چھ سے آٹھ گھنٹے روزانہ نیند لینا بہت ضروری ہے۔ مکمل نیند نہ لینے سے ذہنی دباؤ، آنکھوں کی بیماریاں اور حتیٰ کہ معدے کی بیماریاں بھی لاحق ہو جاتی ہیں، اس لیے صحت مند زندگی کے لیے پُرسکون نیند لازمی ہے۔ 

سبزیاں اور پھل 

اگر آپ تندرست، خوبصورت اور جوان نظر آنا چاہتے ہیں تو گوشت کو کم کیجیے اور اپنی غذا میں پھلوں اور سبزیوں کو اولیت دیجیے۔ ان کے استعمال سے پہلے ان کی تازگی کا ضرور خیال رکھیں اور انہیں استعمال کرنے سے پہلے اچھی طرح دھو لیں۔ 

کولیسٹرول

یہ ایک ایسا لفظ ہے جس سے بہت سی بیماریاں منسلک ہیں۔ خون میں خاص طرح کی چکنائی کی مقدار کا بڑھ جانا کولیسٹرول کی زیادتی کہلاتا ہے، ہارٹ اٹیک، ذیابیطس اور بلڈپریشر اس  زیادتی سے جڑے ہوئے ہیں۔ کولیسٹرول گھی، تیل، مکھن، گائے کے گوشت میں پایا جاتا ہے۔ فاسٹ فوڈ کا زیادہ استعمال بھی کولیسٹرول بڑھانے کا باعث بنتا ہے۔ اس لیے جن لوگوں کے خون میں کولیسٹرول کی مقدار زیادہ ہو وہ غذا میں سبزیوں کا استعمال بڑھائیں اور چکنی چیزوں سے پرہیز کریں۔ 

چکنائی

 ہمارے جسم کے لیے تھوڑی بہت چکنائی بہت ضروری ہے، اس کے لیے مچھلی اور مونگ پھلی کا استعمال مفید ہے۔ 

اپنا وزن چیک کرتے رہیں

ہمارے لیے بہت ضروری ہے کہ ہم روزانہ وزن چیک کریں اور اس میں کمی یا زیادتی کی طرف دھیان دیں۔ مستقل وزن کا بڑھنا اور کم ہونا دونوں ہی انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہیں۔ اس لیے ہمیں چاہیے کہ ڈاکٹر سے اپنے قد کے مطابق اپنے درست وزن کے بارے میں پوچھیں اور پھر ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق اپنے وزن کو درست کریں۔ ہمیشہ اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ کا وزن آپ کے قد کے لحاظ سے بالکل ٹھیک ہو۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

پندرھویں پارے کا خلاصہ

سورہ بنی اسرائیل: سورۂ بنی اسرائیل کی پہلی آیت میں رسول کریم ﷺ کے معجزۂ معراج کی پہلی منزل‘ مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ تک کا ذکر صراحت کے ساتھ ہے۔ یہ تاریخ نبوت‘ تاریخِ ملائک اور تاریخِ انسانیت میں سب سے حیرت انگیز اور عقلوں کو دنگ کرنے والا واقعہ ہے۔ اس کی مزید تفصیلات سورۃ النجم اور احادیث میں مذکور ہیں۔

پندرھویں پارے کا خلاصہ

سورۂ بنی اسرائیل: پندرھویں پارے کا آغاز سورۂ بنی اسرائیل سے ہوتا ہے۔ سورہ بنی اسرائیل کے شروع میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں ’’پاک ہے وہ ذات جو اپنے بندے کو رات کے وقت مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ تک لے گئی‘ جس کے گرد ہم نے برکتیں رکھی ہیں تاکہ ہم انہیں اپنی نشانیاں دکھائیں‘ بے شک وہ خوب سننے والا اور دیکھنے والا ہے۔

چودھویں پارے کا خلاصہ

اہل جہنم: چودھویں پارے کی پہلی آیت کا شانِ نزول حدیث میں آیا کہ اہل جہنم جب جہنم میں جمع ہوں گے تو جہنمی ان گناہگار مسلمانوں پر طعن کریں گے کہ تم تو مسلمان تھے‘ پھر بھی ہمارے ساتھ جہنم میں جل رہے ہو۔ پھر اللہ تعالیٰ اپنے کرم سے گناہگار مسلمانوں کو جہنم سے نکال کر جنت میں لے جائے گا تو کفار تمنا کریں گے کہ کاش! ہم بھی مسلمان ہوتے اور اس مرحلے پر نجات پا لیتے۔

چودھویں پارے کا خلاصہ

فرشتوں کا اتارنا: چودھویں پارے کا آغاز سورۃ الحجر سے ہوتا ہے۔ چودھویں پارے کے شروع میں اللہ تعالیٰ نے اس امر کا ذکر کیا ہے کہ کافر رسول اللہﷺ کی ذاتِ اقدس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہتے کہ اگر آپ سچے ہیں تو ہمارے لیے فرشتوں کو کیوں لے کر نہیں آتے تو اللہ تعالیٰ نے ان کے اعتراض کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ فرشتوں کو تو ہم عذاب دینے کیلئے اتارتے ہیں اور جب فرشتوں کا نزول ہو جاتا ہے تو پھر اقوام کو مہلت نہیں دی جاتی۔

زکوٰۃ کے شرعی مسائل

’’اور نماز پڑھا کرو،اور زکوٰۃ دیاکرو‘‘(سورۃ النور) معدنیات پر 1/5، بارانی زمین پر 1/10، غیر بارانی زمین پر 1/20، سونا،چاندی اور مال تجارت پر 1/40 زکوٰۃ کی شرح مقرر ہے

رمضان المبارک : ماہِ عبادت و ریاضت

نفل کا ثواب فرض اور فرض کا ثواب 70فرائض کے برابر ملتا ہے