پیاز کے طبی فوائد

تحریر : عدیلہ مریم


پیاز ایک اہم سبزی ہے، اس کا استعمال ہم روزانہ کی بنیاد پر کرتے ہیں اور تمام پاکستانی اس سبزی کو روزانہ کھاتے ہیں۔ پیاز صرف ہمارے کھانو ں کو لذیذ نہیں بناتا بلکہ اس کو ہم سلاد کے طور پر بھی استعمال کرتے ہیں۔

پیاز کھانے کا ایک اہم فائدہ یہ  ہے کہ یہ ہمارے خون کو پتلا رکھتا ہے کیونکہ اس میں خون کو پتلا کرنے والے اجزا وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ پیاز بلڈ پریشر کنٹرول کرتا ہے اور اس  سے ہمارے جسم میں کولیسٹرول کی سطح نارمل رہتی ہے۔ یہ دل کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ پیاز کے استعمال سے  ہم کینسر جیسی موذی بیماری سے محفوظ رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ پیاز پھیپھڑوں کے کام کرنے کے نظام کی مدد کرتا ہے۔ اگر ہم اس کا استعمال  روز مرہ کی بنیاد پر کریں تو یہ موسمی بیماریوں سے بچانے میں ہماری مدد کرتا ہے۔ دمہ میں کچا پیاز کھانا مفید رہتا ہے۔ پیاز میں فاسفورس کے علاوہ فولاد بھی پایا جاتا ہے جو ہمیں صحت مند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ پیاز بیماری پیدا کرنے والے جراثیموں کو مارتا ہے اور بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے اور ایسا کرنے والی بہترین غذاؤں میں شامل ہے۔پیاز کے اندر پوٹاشیم، فائبر، میگنیشیم، آئرن، کیلشیم اور وٹامن بی جیسے اہم ترین غذائی اجزا وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ کئی امراض مثلاً بلڈ پریشر، دمہ، شوگر، کینسر اور دل سے متعلق بیماریوں سے نجات دلانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔پیاز کے اندر کچھ ایسے خاص  اینزائم پائے جاتے ہیں جو ہمارے نظام انہضام کو بہتر بناتے ہیں جبکہ اس میں موجود  فائبر ہمارے میٹابولزم کو توانائی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس میں موجود اجزا ہمارے معدہ کو طاقت اور خوراک کو اچھی طرح ہضم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

سردیوں کی چھٹیاں !

عدنان آج بے حد خوش تھا ،کیونکہ امتحانات کے بعد سردیوں کی چھٹیاں ہوچکی تھیں۔

مطیعِ اعظم (دوسری قسط )

بیماری کی اسی کیفیت میں چند دنوں کے بعد حجاج آپؓ کی تیمارداری کیلئے آیا۔ باتوں باتوں میں اس نے ابن عمر رضی اللہ عنہ سے پوچھا: ’’ ابو عبدالرحمنؓ! تجھے کس نے زہر آلود کردیا ہے‘‘؟۔ابن عمرؓنے کہا: ’’تم یہ جان کر کیا کرو گے‘‘؟۔حجاج نے جواب دیا ’’ اگر میں اس کو قتل نہ کر دوں تو اللہ مجھے ہلاک کر دے‘‘۔

پڑھو اور جانو

٭…بال پوائنٹ پین 1888ء میں ایجا د ہوا ٭…پیپر مشین 1809ء میں ایجاد ہوئی ٭…پرنٹنگ پریس 1475ء میں ایجاد ہوئی

متفرق ودلچسپ

٭… دریا نیل دنیا کا سب سے لمبا دریا ہے جس کی لمبائی 6670 کلومیٹر ہے۔

پہیلیاں

اجلا پنڈا رنگ نہ باس کام کی شے ہے رکھنا پاس (سکہ)

ذرا مسکرائیے

قصاب ایک بکرے کو کان سے پکڑ کر لے جا رہا تھا۔ ایک بچی نے دیکھا تو قصاب سے پوچھا کہ آپ اس بکرے کو کان سے پکڑ کر کہاں لے جا رہے ہیں؟