حرف حرف موتی

٭…سچائی ایسی دوا ہے جس کی لذت کڑوی لیکن تاثیر شہد سے زیادہ میٹھی ہوتی ہے۔ ٭…سب سے زیادہ جاہل وہ ہے جو گناہ سے باخبر ہوتے ہوئے بھی گناہ کرے۔
٭…عزت کمانا دولت کمانے سے زیادہ مشکل ہے جبکہ عزت گنوانا دولت گنوانے سے زیادہ آسان ہے۔
٭…اپنی سوچ کا اظہار کرنا آپ کا حق ہے لیکن اپنی سوچ کو دوسروں پر مسلط کرنا زیادتی ہے۔
٭…گناہ سے توبہ کرنا واجب ہے لیکن گناہ سے بچناواجب تر ہے۔
٭…خوبصورتی کیلئے چاہے ہم ساری دنیا کا چکر لگا لیں،اگر وہ ہمارے اندر نہیں تو کہیں نہیں ملے گی۔
٭…کم بولنا حکمت،کم کھانا صحت اور کم سونا عبادت ہے۔
٭…اگر جنت میں اپنی مرضی کی زندگی گزارنا چاہتے ہو تو دنیا میں اپنے رب کی مرضی کی زندگی گزارو۔
٭…سب سے زیادہ قابل نفرت وہ شخص ہے جو لوگوں میں عیب تلاش کرتا ہے۔