ذرامسکرایئے
گاہک:آج کے بعد اگر میرا کتا بھی تمہاری دکان پر آئے تو تمہیں اس کی عزت کرنی ہو گی۔ دکاندار: بہت بہتر جناب! آپ کا کتا آئے تو میں سمجھوں گا کہ جناب ہی تشریف لائے ہیں۔٭٭٭
مالک:(نوکر سے) میری گھڑی تم نے چرائی ہے۔
نوکر: نہیں جناب! میں نے نہیں چرائی۔
مالک: قسم اٹھائو۔
نوکر: آج تو میں بہت تھکا ہوا ہوں، کل اٹھا لوں گا۔
٭٭٭
بچہ:(روتے ہوئے دادی سے) مجھے علی نے مارا ہے۔
دادی: کہاں ہے وہ میں اسے کچا چبا جائوں گی۔
بچہ:(معصومیت سے) دادی جان آپ کے منہ میں دانت تو ہیں نہیں۔
٭٭٭
ماں:(بیٹے سے) اگر تم اچھے نمبروں سے پاس ہو گئے تو ایک قلم انعام میں دوں گی۔
بیٹا: اگر میں اچھے نمبروں سے فیل ہو گیا تو۔
ماں:(غصے سے) تو جوتے!
بیٹا: بس امی مجھے آپ کا فیصلہ منظور ہے کیونکہ میرے جوتے پھٹ چکے ہیں۔
٭٭٭