پی ایس ایل 10: جیت کی دوڑ،اسلام آباد یونائیٹڈ سب سے آگے

تحریر : محمد ارشد لئیق


پی ایس ایل 10 کے میچز پاکستان کے چار شہروں لاہور، کراچی، ملتان اور راولپنڈی میں جاری ہیں، پرانے ریکارڈ ٹوٹنے اور نت نئے ریکارڈ بننے کا سلسلہ بھی جاری ہے مگر ماضی کے برعکس اس بار بظاہر پی ایس ایل کی رونقیں ماند نظر آ رہی ہیں۔

 شائقین میں وہ جوش و خروش اور گہماگہمی نظر نہیں آ رہی جو روایتی طور پر پی ایس ایل کا خاصہ رہا ہے۔اس کی دو بڑی وجوہات ہیں، ایک تو یہ کہ پاکستانی قومی کرکٹ کی ٹیم کی حالیہ ناقص کارکردگی نے شائقین کے دل توڑ دیے ہیں اور دوسری طرف دنیا کی سب سے بڑی لیگ آئی پی ایل پہلے ہی سے شروع ہو چکی ہے، اور پاکستان میں بھی لوگ اس سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔اس کے باوجود امید ہے کہ جب پی ایس ایل میں اچھے میچ کھیلے جائیں گے اور کھلاڑی اپنی بھرپور کارکردگی دکھائیں گے تو لوگوں کی توجہ اپنی طرف کھینچے میں کامیاب رہیں گے۔

گزشتہ روز تک پی ایس ایل میں شامل تمام ٹیمیں تین تین میچ کھیل چکی ہے اور تین تین میچوں کے بعد اگر پوائنٹس ٹیبل کا جائزہ لیا جائے تو اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 6پوائنٹس اور 2.947 کے نیٹ رن ریٹ کے ساتھ سرفہرست ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈکی ٹیم نے لاہور قلندرز، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کو شکست سے دوچار کیا جبکہ وہ اپنا چوتھا میچ آج کراچی کنگز کیخلاف کھیلے گی۔

پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر لاہور قلندرز کی ٹیم ہے۔ جس نے اسلام آباد یونائیٹڈ سے پہلا میچ ہارنے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور کراچی کنگز کو شکست دی۔ اس کے پوائنٹس 4 اور نیٹ رن ریٹ 2.051 ہے۔

رواں سیزن میں سب سے بڑا مجموعی رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کے پاس ہے جس نے 14اپریل کو راولپنڈی کرکٹ سٹیدیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کیخلاف پانچ وکٹوں کے نقصان پر 243 رنز بنائے تھے۔ دوسرا بڑا مجموعی سکور بنانے والی ٹیم کراچی کنگز ہے جس نے ملتان سلطانز کیخلاف 236رنز بنائے تھے۔پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹیم سکور ملتان سلطانز نے 2023ء میں بنایا تھا جب انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف تین وکٹوں کے نقصان پر268 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا تھا۔اس سکور کی خاص بات عثمان خان کی برق رفتار اننگز تھی جنہوں نے43 گیندوں پر 120 رنز بنائے۔

اس سال لیگ کی خاص بات بہت سے نئے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی شمولیت ہے۔ اگرچہ یہ الزام لگتا رہا ہے کہ پی ایس ایل میں بڑے کھلاڑی نہیں آتے ہیں، اور زیادہ تر ریٹائرڈ اور اپنی قومی ٹیم سے ڈراپ ہونے والے کھلاڑی شامل ہیں۔ شاید یہ الزام کسی حد تک درست ہے لیکن سچ تو یہ ہے کہ بہت سے بڑے کھلاڑی صرف آئی پی ایل کھیلتے ہیں جہاں انہیں بہترین معاوضہ ملتا ہے۔ لیکن کچھ کھلاڑی پی ایس ایل سے ہی مشہور ہوئے اور اپنے قومی ٹیم میں شامل ہوئے جن میں سرفہرست آسٹریلیا کے ٹم ڈیوڈ ہیں۔اس سال ڈیوڈ وارنر، کین ولیمسن اور بہت سے دوسرے عظیم کھلاڑی لیگ کا حصہ ہیں۔ ڈیوڈ وارنر تو کراچی کنگز کی قیادت کر رہے ہیں۔ کراچی کنگز میں دوسرے اہم کھلاڑی جیمز ونس، ٹم سائیفرٹ اور محمد نبی ہیں ۔

دس سال کے بعد بھی پی ایس ایل اپنی پہچان ایک سنسنی خیز لیگ کی حیثیت سے پہچان نہیں کرا سکی ہے اور پرکشش مراعات اور فیس نہ ہونے کے باعث پی ایس ایل بڑے کھلاڑیوں سے محروم ہے۔ پی ایس ایل کی انتظامیہ بھی جدت پسندی کے بجائے روایتی دقیانوسی جہت اپنا کر اس کی مقبولیت کو کم کر رہی ہے، جس کی شکایت سابق چیئرمین اور پی ایس ایل کے خیال کے بانی نجم سیٹھی بھی کر چکے ہیں۔

حسن علی نے تاریخ رقم کر دی پی ایس ایل کے سب سے بہترین بائولر بن گئے

بائولر حسن علی نے وہاب ریاض کا اہم ریکارڈ توڑتے ہوئے پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بائولر کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ حسن علی نے یہ کارنامہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں حسن نواز کو صرف ایک رن پر آؤٹ کر کے سر انجام دیا۔دائیں ہاتھ کے فاسٹ بائولر حسن علی نے پی ایس ایل کی 84ویں اننگز میں سب سے زیادہ 116 وکٹیں حاصل کی ہیں۔اس سے قبل پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ وہاب ریاض کے پاس تھا جنہوں نے 87 اننگز میں 113 وکٹیں حاصل کی تھیں۔حسن علی شروع دن سے پی ایس ایل کا حصہ ہیں، 2016ء سے 2025ء تک وہ 85 میچز کھیل چکے ہیں۔ اس دوران انہوں نے 84اننگز میں 320.4 اوورز کرائے جن میں سے دو اوور میڈان رہے، 2579رنز دے کر انہوں نے 116 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی پی ایس ایل کی بہترین بائولنگ 15 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنا ہے۔ وہ پانچ بار چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے والے پی ایس ایل کے واحد بائولر ہیں۔ وہ رواں سیزن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کر رہے ہیں جبکہ وہ اسلام آباد یونائیٹڈاور پشاور زلمی کا بھی حصہ رہ چکے ہیں۔ 30 سالہ حسن علی پی ایس ایل 10 میں شاندار فارم میں ہیں اور اب تک وہ 3 میچز میں 8 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔اس سیزن میں بھی انہیں ایک اننگز میں چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے کا اعزاز حاصل ہوا جبکہ رواں سیزن کے وہ دوسرے بہترین بائولر ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

کم عمرنظر آنے والی خواتین رہیں بیماریوں سے محفوظ

خوبصورتی خواتین کی بہت بڑی کمزوری ہے۔کم وبیش ہر خاتون کم عمر ،پر کشش اور جاذب نظر دکھائی دینا چاہتی ہے تاکہ اس کی خوبصورتی کو سراہا جائے۔

5 چیزیں جو آپ کو گنجا کر سکتی ہیں!

مرد ہوں یا خواتین، دونوں اپنے بالوں کے معاملے میں بہت جذباتی ہوتے ہیں۔وہ ہمیشہ اسی پریشانی میں مبتلا رہتے ہیں کہ کہیں ان کے بالوں کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔ لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ بالوں کی جتنی دیکھ بھال کی جائے وہ ٹوٹتے بھی اسی رفتار سے ہیں۔ اگر احتیاط کی جائے اور چند باتوں کا خیال رکھا جائے تو بالوں کے ٹوٹنے کی رفتار میں کمی لائی جاسکتی ہے اور گنج پن کے خطرے سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔

بچوں میں ڈائریا

بعض اوقات شیرخوار بچے زیادہ پاخانے کرتے ہیں۔ پندرہ دن کا بچہ دن میں چھ پاخانے کرنے لگتا ہے۔ پاخانوں کی تعداد بذات خود کوئی معنی نہیں رکھتی۔ بہت سے بچے ہر بار دودھ پی کر پاخانہ کر دیتے ہیں لیکن یہ عام طور پر گاڑھے اور لیس دار ہوتے ہیں۔

آج کا پکوان:پودینہ گوشت

اجزاء:گوشت آدھا کلو (ہڈی والا)،ادرک کا پیسٹ ڈیڑھ کھانے کا چمچ،لہسن کا پیسٹ ڈیڑھ کھانے کا چمچ،کالی مرچ تھوڑی سی (پسی ہوئی)،گرم مصالحہ حسب ضرورت،سرخ مرچ حسب ضرورت،کوکنگ آئل حسب ضرورت،سرکہ سفید دو چمچ،نمک حسب ضرورت، ہرا دھنیا ،پودینہ،پیاز ایک عدد ،دہی ایک کپ

یادرفتگاں: آج 75ویں برسی حسرت موہانی نئے عہد اور ماحول کے آئینہ دار

غزل کو نئی زندگی اور بانکپن بخشنے والے اردو کے قادرالکلام شاعرحسرت موہانی کی آج 75 ویں برسی ہے۔ان کا اصل نام سید فضل الحسن جبکہ تخلص حسرت تھا اور بھارت کے قصبہ موہان ضلع انائو میں 1875ء میں پیدا ہوئے۔حسرت 13 مئی 1951ء کو لکھنؤ میں انتقال کر گئے تھے۔

سوء ادب:عقلمند گھوڑے

ایک شخص گھوڑے کو سر پٹ دوڑاتا ہوا کہیں جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا اور شدید زخمی ہونے سے بے ہوش ہو گیا۔ سنسان اور ویران علاقہ تھا، اِس لیے کسی طرف سے یہ امید بھی نہیں تھی کہ کوئی مدد کو آئے، چنانچہ گھوڑے نے اپنے دانتوں کی مدد سے اسے پیٹی سے اٹھایا اور سیدھا ہسپتال لے گیا لیکن وہ ویٹرنری ہسپتال تھا۔