آج کا پکوان: پالک پوری
اجزاء:پالک 200گرام، نمک حسب ذائقہ، ادرک لہسن پسا ہوا ایک چائے کاچمچ، بیسن آدھی پیالی، آٹا تین پیالی، اجوائن آدھا چائے کا چمچ، سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ، ہلدی آدھا چائے کا چمچ، ہری مرچیں دو سے تین عدد، بناسپتی گھی حسب ضرورت۔
ترکیب: پالک کو صاف دھو کر اس کے ڈنٹھل کاٹ لیں اوراسے تھوڑا سا پانی کا چھینٹا دیتے ہوئے اسے بلینڈر میں بلینڈکرلیں۔ہری مرچوںکو پیس کر اس میں ادرک لہسن ملالیں، پھر اس میں اجوائن، زیرہ اور ہلدی شامل کردیں۔
آٹا اور بیسن ملا کر اس میں نمک اوردو کھانے کے چمچ بناسپتی گھی ڈال کر ملالیں۔مصالحے کے مکسچر کو پسی ہوئی پالک میں ڈال کر ملا لیں اور اسے تھوڑا تھوڑا آٹے میں ڈالتے ہوئے گوندھ لیں۔ اگر ضرورت محسوس کریں تو تھوڑاسا ٹھنڈا پانی شامل کردیں۔ اچھی طرح گوندھ کر ململ کے گیلے کپڑے میں لپیٹ کردس سے پندرہ منٹ کیلئے رکھ دیں۔
گندھے ہوئے آٹے کے چھوے چھوٹے پیڑے بنالیں اوران کی پوریاں بیل لیں۔ کڑاہی میں بناسپتی گھی کو ڈیپ فرائنگ کیلئے ڈال کردرمیانی آنچ پر گرم رکھیں اوران پوریوں کو سنہری فرائی کرلیں۔ان پوریوں کوآم کے اچار یا حسب پسند چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔
لیمن سوفلے
اجزاء: انڈے تین عدد، چینی آدھی پیالی، فریش کریم تین پیکٹ (750 ملی لٹر)، جیلاٹن پائوڈر تین کھانے کے چمچ، لیمن ایسنس ایک چائے کا چمچ، لیمن فوڈ کلر آدھا چائے کا چمچ۔
ترکیب:صاف ستھرے خشک پیالے میں تین پیکٹ کریم کے نکال کر اس پر دو کھانے کے چمچ چینی چھڑک دیں اور اسے یخ ٹھنڈا کرنے فریج میں رکھ دیں۔ جیلاٹن کو آدھی پیالی گرم پانی میں ڈال کر ابلتے ہوئے پانی پر رکھیں تاکہ وہ اچھی طرح پگھل جائے۔ صاف خشک پیالے میں انڈے کی سفیدیوں کو ڈال کر الیکٹرک بیٹر کی مدد سے سخت ہونے تک پھینٹیں۔ کریم کو فریج سے نکال کر الیکٹرک بیٹر کی مدد سے اچھی طرح پھینٹ لیں اوراسے انڈوں کے مکسچر میں ملالیں۔ آخر میں اس میں لیمن ایسنس اور لیمن فوڈ کلر ڈال کر ملالیں اور خوبصورت سی ڈش میں ڈال کر فریزر میں رکھ دیں۔اس مزیدار میٹھے کو اچھی طرح سیٹ کرکے رات کے کھانے پر پیش کریں۔