رہنمائے گھر داری:بادام کرے آنکھوں کے سیاہ حلقے دور بالوں کے مسائل کا حل ادرک میں

تحریر : سائرہ جبیں


آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے(Dark Circle) ایک عام مسئلہ ہیں جو چہرے کی خوبصورتی پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ اس کی کئی وجوہات ہیں مثلاًنیند کی کمی،ذہنی دباؤ یا تھکن، جسم میں موجود وٹامنز کی کمی، جینیاتی مسائل اور پانی کی کمی وغیرہ۔ خواتین سیاہ حلقوں کو ہٹانے کیلئے گھریلو ٹوٹکے آزماتی ہیں۔ آیئے ایسے ہی کچھ ٹوٹکوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔

ویسے تو عام طور پر ٹھنڈی چائے کی پٹیاں (خاص طور پر گرین ٹی) آنکھوں پر رکھی جاتی ہیں جن سے سوجن اور حلقے کم ہو جاتے ہیں لیکن کیا آپ جانتی ہیں کہ سیاہ حلقوں سے چھٹکارا بادام کے تیل سے کیا جاسکتا ہے کیونکہ اس تیل میں وٹامن ای پایا جاتا ہے جو جلد کیلئے انتہائی مفید ہے۔ بادام کا تیل ناصرف سیاہ حلقے ختم کرنے میں معاون ہے بلکہ یہ جلد کو جوان بھی رکھتا ہے۔

ٹماٹر کے جوس کا استعمال بھی ان حلقوں سے پیچھا چھڑا سکتا ہے۔ لیموں اور ٹماٹر کے رس کو ہم وزن لیں اور اسے آنکھوں کے نیچے لگائیں، 10 سے 15 منٹ لگے رہنے کے بعد اسے دھوئیں، روز استعمال سے سیاہ حلقے ختم ہونا شروع ہوجائینگے۔

کھیرا یا آلو کے قتلے آنکھوں پر رکھنا فائدہ مند ہوتا ہے۔ عرقِ گلاب سے بھی حلقوں کا خاتمہ ممکن ہے، روئی عرقِ گلاب میں بھگو کر آنکھوں پر رکھیں، فائدہ آپ خود دیکھیں گی۔

ادرک اوربالوں کی نشوونما 

ادرک (Ginger) بالوں کی نشوؤنما کیلئے ایک قدرتی اور مؤثر علاج مانا جاتا ہے، خاص طور پر دیسی اور آیورویدک طریقہ علاج میں۔ اس میں موجود جنجرول (Gingerol) اور قدرتی تیل خون کی روانی بہتر بناتے ہیں، جو بالوں کے فولیکلز کو متحرک کرتے ہیں۔

 اگر آپ اپنے بالوں کو لمبا کرنا چاہتی ہیں تو ادرک کے تیل کو کیسٹرل آئل کے ساتھ استعمال کریں۔ ہلکے ہاتھ سے مالش کرنے کے بعد 30 منٹ کیلئے سر کی جڑوں میں لگا رہنے دیں اور معمول کے مطابق دھو لیں۔

بالوں کو نرم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ آپ 1 چمچ ادرک کے تیل کو 2 چمچ ناریل کے تیل کے ساتھ مکس کریں اور سر پر مساج کریں، تھوڑی دیر رکھنے کے بعد ہلکے گرم پانی سے بالوں کو صاف کرلیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

سردیوں کی چھٹیاں !

عدنان آج بے حد خوش تھا ،کیونکہ امتحانات کے بعد سردیوں کی چھٹیاں ہوچکی تھیں۔

مطیعِ اعظم (دوسری قسط )

بیماری کی اسی کیفیت میں چند دنوں کے بعد حجاج آپؓ کی تیمارداری کیلئے آیا۔ باتوں باتوں میں اس نے ابن عمر رضی اللہ عنہ سے پوچھا: ’’ ابو عبدالرحمنؓ! تجھے کس نے زہر آلود کردیا ہے‘‘؟۔ابن عمرؓنے کہا: ’’تم یہ جان کر کیا کرو گے‘‘؟۔حجاج نے جواب دیا ’’ اگر میں اس کو قتل نہ کر دوں تو اللہ مجھے ہلاک کر دے‘‘۔

پڑھو اور جانو

٭…بال پوائنٹ پین 1888ء میں ایجا د ہوا ٭…پیپر مشین 1809ء میں ایجاد ہوئی ٭…پرنٹنگ پریس 1475ء میں ایجاد ہوئی

متفرق ودلچسپ

٭… دریا نیل دنیا کا سب سے لمبا دریا ہے جس کی لمبائی 6670 کلومیٹر ہے۔

پہیلیاں

اجلا پنڈا رنگ نہ باس کام کی شے ہے رکھنا پاس (سکہ)

ذرا مسکرائیے

قصاب ایک بکرے کو کان سے پکڑ کر لے جا رہا تھا۔ ایک بچی نے دیکھا تو قصاب سے پوچھا کہ آپ اس بکرے کو کان سے پکڑ کر کہاں لے جا رہے ہیں؟