پہیلیاں
گونج گرج جیسے طوفان،چلتے پھرتے چند مکان جن کے اندر ایک جہان،پہنچے پنڈی سے ملتان (ریل گاڑی)
واصف نے بلا ضرورت ریل گاڑی میں موجود ایمرجنسی زنجیر کھینچ دی لیکن اسے پھر بھی جرمانہ نہیں ہوا۔ بتائیں کیوں؟
(کیونکہ ریل گاڑی رکی ہوئی تھی)
وہ کیا ہے جس کا آنے سے پہلے نام اور ہوتا ہے، جب آتا ہے تو نام اور ہوتا ہے اور جب آکر چلا جاتا ہے تو نام اور ہوتا ہے؟
(دن )
اگر ایک مور ہر دن بعد ایک انڈا دے اور ہر 5دن بعد ایک انڈا ٹوٹ جائے تو 15انڈے دینے میں کتنے دن لگیں گے؟
(مور انڈا نہیں دیتا)
میں اڑتا ہوں لیکن میرے پر نہیں،میں روتا ہوں لیکن میری آنکھیں نہیں،
میں روشنی کا قاتل ہوں ،کیا ہوں میں؟
(بادل)