مسائل اور ان کا حل

تحریر : مفتی محمد زبیر


عکراش نام رکھنا کیسا ہے ؟ سوال :عکراش نام رکھنا کیسا ہے ؟(محمد بن یونس سعدی ، کراچی) جواب:یہ نام رکھنا نہ صرف درست ہے بلکہ یہ ایک صحابیؓ (حضرت عکراش بن ذویبؓ) کا بھی نام ہونے کی وجہ سے بابرکت بھی ہے لہٰذا یہ نام رکھنا مستحسن ہے ۔

لاپتہ شوہر سے نکاح ختم

 کرانے کا طریقہ 

سوال :  میری بیٹی کا نکاح ایک شخص کے ساتھ ہوا تھا، شادی کے بعد میاں بیوی بخوشی زندگی بسرکرتے رہے اور ان کا ایک 6سال کابیٹا بھی ہے۔ شادی کے چند سال بعد میرے داماد کونشہ کی لت لگ گئی اور کچھ عرصہ بعد وہ لاپتہ ہوگیا۔ ہم نے اس کی کافی تلاش کی لیکن تاحال اس کے بارے میں کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ میری بیٹی دوسری جگہ نکاح کرناچاہے تواس کی کیا صورت ہوگی؟ شرعی طور پر رہنمائی فرمائیں۔(قادر، فیصل آباد)

جواب : مذکورہ صورت میں آپ کی بیٹی کیلئے زیادہ بہتر تو یہی ہے کہ وہ اپنے شوہرکی تلاش جاری رکھے اورتنسیخ نکاح نہ کروائے۔ اگر شوہر کے بغیراس کے نفقہ کا انتظام نہ ہو یا اسے اپنی عفت کے بارے میں خطرہ ہو تو وہ یہ کرسکتی ہے کہ کسی مسلمان حاکم کی عدالت میں دعویٰ دائرکرکے پہلے یہ ثابت کرے کہ نکاح فلاں شخص سے ہوا تھا اس کے بعد گواہوں کے ذریعہ اس کا مفقود (لاپتہ) ہونا ثابت کرے، اس پر حاکم خود بھی اس کی تفتیش اور تلاش کرے اور جب پتہ ملنے سے مایوسی ہو جائے تو آپ کی بیٹی کو چارسال تک مزید انتظارکا حکم دے۔ اگر ان چارسالوں میں بھی مفقود کا پتہ نہ چلے تو اس مدت کے اختتام پر آپ کی بیٹی دوبارہ قاضی کے پاس درخواست کرے جس پر قاضی شوہر کے مردہ ہونے کا فیصلہ سنا دے۔ اس کے بعد چارماہ دس دن عدت وفات گزار کرآپ کی بیٹی دوسری جگہ نکاح کرسکتی ہے۔ اگربیوی کیلئے چارسال کی مدت گزارنا بھی ممکن نہ ہو اور معصیت میں مبتلا ہونے کا قوی خطرہ ہو تواس صورت میں اس کی بھی گنجائش ہے کہ حاکم چارسال کے بجائے صرف ایک سال کے انتظار کا حکم دے اور اس کے بعد نکاح فسخ کردے، اس صورت میں تین ماہ عدت گزارکر بیٹی نکاح کر سکتی ہے۔ (فتاویٰ عثمانی447/2)

بھتیجے کو زکوٰۃ دے سکتے ہیں 

سوال :میںدبئی میں رہتا ہوں میرے پاس کچھ پیسے ہیں میرا بھتیجا بہت زیادہ غریب ہے کیا میں اپنے بھتیجے کو زکوٰۃ دے سکتا ہوں؟ (قاری جمیل، دبئی)

جواب:جی ہاں اگربھتیجا مستحق زکوٰۃ ہے تو اسے زکوٰۃ دے سکتے ہیں ۔

غیر قانونی کام کی اجرت

سوال: جس کام پر حکومت کی طرف سے پابندی ہو لیکن جائز ہو حرام نہ ہو ، اسے سرانجام دینے سے اجرت حلال ہو گی؟ (داؤد، راولپنڈی )

جواب: جوکام قانوناً منع ہو وہ کام کرنا شرعاًجائز نہیں، تاہم اگر کام کردیا اور وہ کام فی نفسہ حرام نہ ہو تواس کی اجرت کی شرعاً گنجائش ہے۔

غروب آفتاب کے وقت تلاوت 

سوال :غروب آفتاب کے وقت تلاوت قرآن کرسکتے ہیں ؟(رابعہ رانی، پشاور)

جواب :جی ہاں کرسکتے ہیں ۔

’’میں نے تمہیں فارغ کیا‘‘ سے طلاق

سوال : ایک شخص نے لڑائی میں بیوی کو ایک بار کہا کہ تو میری طرف سے فارغ ہے۔کیا ’’میں نے تمہیں فارغ کیا ‘‘سے طلاق واقع ہوجاتی ہے ؟ 

جواب :اس جملے سے1 طلاق بائن واقع ہوکر نکاح ختم ہوگیا ۔اگر دوبارہ میاں بیوی کی طرح اکٹھے رہنا چاہیں تو بغیر حلالہ کے نیا نکاح کر کے دوبارہ حسب سابق میاں بیوی کی طرح اکٹھے رہ سکتے ہیں تاہم ایسی صورت میں آئندہ کیلئے شوہر کو صرف 2طلاقوں کا اختیار ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

سردیوں کی چھٹیاں !

عدنان آج بے حد خوش تھا ،کیونکہ امتحانات کے بعد سردیوں کی چھٹیاں ہوچکی تھیں۔

مطیعِ اعظم (دوسری قسط )

بیماری کی اسی کیفیت میں چند دنوں کے بعد حجاج آپؓ کی تیمارداری کیلئے آیا۔ باتوں باتوں میں اس نے ابن عمر رضی اللہ عنہ سے پوچھا: ’’ ابو عبدالرحمنؓ! تجھے کس نے زہر آلود کردیا ہے‘‘؟۔ابن عمرؓنے کہا: ’’تم یہ جان کر کیا کرو گے‘‘؟۔حجاج نے جواب دیا ’’ اگر میں اس کو قتل نہ کر دوں تو اللہ مجھے ہلاک کر دے‘‘۔

پڑھو اور جانو

٭…بال پوائنٹ پین 1888ء میں ایجا د ہوا ٭…پیپر مشین 1809ء میں ایجاد ہوئی ٭…پرنٹنگ پریس 1475ء میں ایجاد ہوئی

متفرق ودلچسپ

٭… دریا نیل دنیا کا سب سے لمبا دریا ہے جس کی لمبائی 6670 کلومیٹر ہے۔

پہیلیاں

اجلا پنڈا رنگ نہ باس کام کی شے ہے رکھنا پاس (سکہ)

ذرا مسکرائیے

قصاب ایک بکرے کو کان سے پکڑ کر لے جا رہا تھا۔ ایک بچی نے دیکھا تو قصاب سے پوچھا کہ آپ اس بکرے کو کان سے پکڑ کر کہاں لے جا رہے ہیں؟