پہیلیاں
(1)آپ کے ساتھ وہ چلتا جائے کوسی پکڑ کے اسے کھائے ٭٭٭
(2)جب وہ میدان میں آئے
قدم قدم پر ٹھوکر کھائے
اچھی کودے دوڑے بھاگے
سب ہیں پیچھے وہ ہے آگے
٭٭٭
(3)دیکھی ہڈی اور نہ بال
کھال کے اوپر نیچے کھال
جو بھی اس کو کام میں لائے
اس کو اپنی چال دکھائے
٭٭٭
(4)منہ ہے چھوٹا بڑی ہے بات
سن لو دنیا بھر کے حالات
٭٭٭
(5)چلتی جائے ایک کہانی
سو برسوں تک ہو نہ پرانی
جوابات:(1)سایہ،(2)فٹبال،(3)چمڑے کا جوتا، (4)لائوڈ اسپیکر،(5)صدی