آج کا پکوان:پودینہ گوشت

اجزاء:گوشت آدھا کلو (ہڈی والا)،ادرک کا پیسٹ ڈیڑھ کھانے کا چمچ،لہسن کا پیسٹ ڈیڑھ کھانے کا چمچ،کالی مرچ تھوڑی سی (پسی ہوئی)،گرم مصالحہ حسب ضرورت،سرخ مرچ حسب ضرورت،کوکنگ آئل حسب ضرورت،سرکہ سفید دو چمچ،نمک حسب ضرورت، ہرا دھنیا ،پودینہ،پیاز ایک عدد ،دہی ایک کپ
ترکیب:سب سے پہلے پودینہ، ہرا دھنیا، کالی مرچیں، ادرک اور لہسن کا پیسٹ باریک پیس لیں۔ اس آمیزے کو گوشت میں اچھی طرح ملا کر رکھ دیں۔پھر اس گوشت میں نمک، مرچ، گرم مصالحہ، دہی اور سرکہ ملا دیں۔ پھر دو دن کیلئے فریج میں رکھ دیں۔پکانے سے پہلے دیگچی میں پیاز گرم کریں۔ اس میں آمیزے سمیت گوشت ڈال دیں۔پھر تیس سے پینتیس منٹ ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔پھر دہی کا پانی خشک کرنے کیلئے پندرہ منٹ تک خوب بھونیں۔ پھر پانچ منٹ کیلئے ہلکی آنچ پر دم کیلئے رکھ دیں۔پودینہ گوشت تیار ہے۔
آئس کریم سوفلے
اجزاء:پائن ایپل جیلی ایک پیکٹ،جیلیٹن ایک کھانے کا چمچ،پائن ایپل سیرپ آدھا کپ،پانی ایک کپ،ونیلا آئس کریم آدھا لیٹر،فریش کریم دو سو گرام،لیموں کا رس حسب ضرورت،پائن ایپل ایک کپ،چیریز گارنش کیلئے۔
ترکیب:پائن ایپل جیلی کو ایک کپ پانی میں حل کرلیں۔جیلیٹن کو پائن ایپل سیرپ میں حل کریں اور جیلی میں شامل کر دیں۔ونیلا آئس کریم اور ایک سو گرام فریش کریم کو پھینٹ لیں۔پھر اسے جیلی، لیموں کا رس اور پائن ایپل کے ساتھ مکس کریں اور ایک سرونگ پیالے میں نکال لیں۔اب اسے سیٹ ہونے کیلئے فریزر میں رکھیں۔ایک سو گرام فریش کریم اور چیریز سے گارنش کر لیں۔