نہیں محتاج زیور کا جسے خوبی خدا نے دی
بعض خواتین یہ سمجھتی ہیں کہ اگر وہ مہنگے ملبوسات زیبِ تن کر لیں گی تو ہی ان کی شخصیت کا خوبصورت تاثر قائم رہ سکتا ہے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔
حسن کسی ایک چیز کی کمی یا زیادتی میں نہیں ہے،بلکہ توازن میں ہے۔آپ نے بہت قیمتی سوٹ پہنا ہو لیکن اس کا رنگ ہی آپ کو سج نہ رہا ہوتو سمجھیں پیسہ ڈوب گیا اور محنت بھی اکارت۔ اس کے برعکس اگر آپ نے اپنی شخصیت،عمرا ورفیشن کے تقاضوں کو مدّنظر رکھ کر تیاری کی ہو تو کوئی بھی آپ کی تعریف کرنے سے خود کو نہیں روک سکے گا۔
صرف لباس ہی نہیں،میک اپ،جیولری،ہئیر سٹائل،جوتے، بیگ سب چیزیں مل کر آپ کے حسن کو چار چاند لگاتے ہیں کوئی بھی ایسی چیز منتخب نہ کریں جو آپ کو سجتی نہ ہو۔کامبی نیشن میں ڈریس بنوائیں تو پہلے لائٹ اور ڈارک کلرز کامبی نیشن کا فیشن تھا لیکن آج کل ڈیزائنرز لائٹ کلرز میں ہی بہترین کامبی نیشن بناتے ہیں،اس لئے لائٹ کلرز کو ہی ترجیح دیں۔ بلیک کلر کا انتخاب کریں تو میک اپ لائٹ رکھیں کیونکہ بلیک کلر میں پہلے ہی گریس ہوتی ہے جو آپ کو حسین لک دیتی ہے۔ اس لئے اگر آپ بہت سا میک اپ یا ریڈ لپ سٹک لگا لیں گی تو چاہئے آپ کا کمپلیکشن جتنا بھی برائٹ ہو،اس سے آپ کی شخصیت کا خوبصورت پہلو ماند پڑ جائے گا۔بالوں کا سٹائل بھی ہرگز نظر انداز مت کریں اور کپڑوں کی ڈیزائننگ کو ذہن میں رکھتے ہوئے اپنا سٹائل سادہ مگر سٹائلش بنائیں۔