کھیلتا پنجاب گیمز :کھلاڑیوں کو مفت ای بائیکس فراہمی پر کام شروع
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) کھیلتا پنجاب گیمز میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے اعلان کی روشنی میں مفت الیکٹرک بائیکس دینے کیلئے کام شروع ہوگیا۔
محکمہ کھیل پنجاب کی جانب سے محکمہ خزانہ کو سمری ارسال کر دی گئی،کھیلتا پنجاب گیمز میں شرکت کرنے والے 1596سے زائد کھلاڑی شامل ہیں ،فائنل راؤنڈ میں حصہ لینے والے لڑکوں اور لڑکیوں کو ای بائیکس دی جائیں گی۔ای بائیکس کی خریداری کیلئے پانچ سو ملین کی رقم درکار ہوگی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کھیلتا پنجاب کی اختتامی تقریب میں مفت ای بائیکس دینے کا اعلان کیا تھا۔