پی ایس ایل کی مارکیٹنگ ٹیم نے حسن علی کو ’’لیفٹ آرم بالر‘‘بناڈالا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنیوالے فاسٹ بولر حسن علی کو پی سی بی کی مارکیٹنگ ٹیم نے لیفٹ آرم بالر بناڈالا۔
نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی کے باہر پی ایس ایل کے10ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل کھلاڑیوں کے کارڈ ہولڈنگ نصب کیے گئے ہیں تاکہ شائقین کرکٹ میں جوش کو بڑھایا جاسکے ،تاہم پی سی بی کی مارکیٹنگ ٹیم نے حسن علی کو رائٹ آرم فاسٹ بولر کی جگہ لیفٹ آرم بالنگ کرواتے ہوئے کارڈ ہولڈنگ نصب کیا ہے جس پر فینز دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔