پی ایس ایل میں پہلی بار اردو کمنٹری کا تڑکا لگایا جائے گا

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن میں پہلی بار اردو کمنٹری کا تڑکا لگایاجائیگا۔بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے ۔۔
کہ پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار شائقین پورے ٹورنامنٹ میں مکمل میچ کی اردو کمنٹری سے لطف اندوز ہوسکیں گے اورقومی زبان میں لیگ میچوں کے ایکشن اور جوش و خروش سے لطف اندوز ہوسکیں۔پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیرنے کہاکہ فینز کیلئے یہ تاریخی لمحہ ہے ، پاکستان میں کرکٹ ایک قوت ہے اور اسکے ذریعے فینز کے دلوں میں گھر کرنا چاہتے ہیں۔نشریات کی تفصیلات بشمول انگریزی اور اردو دونوں کیلئے کمنٹری پینلز کا مناسب وقت پر اعلان کیا جائیگا۔