مصنوعی ذہانت سے ٹیکس چوری پر قابو ممکن،اوورسیز انوسٹر ز

مصنوعی ذہانت سے ٹیکس چوری پر قابو ممکن،اوورسیز انوسٹر ز

کراچی(بزنس رپورٹر )اوورسیز انوسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کہا ہے کہ ملکی سطح پر سالانہ 2858 ارب روپے کی۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 سیلز ٹیکس اور 543 ارب روپے کی کسٹمز ڈیوٹی چھوٹ دی جاتی ہے جن میں سے بڑا حصہ غیر مؤثر یا غلط دعوؤں کی نذر ہو جاتاہے ،اس سے متعلق اگر فیڈرل بورڈ آف ریونیو مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام اپنائے تو یہ ٹیکس چوری پر قابو پانے اور اربوں روپے کی وصولیوں کا مؤثر ذریعہ بن سکتا ہے ۔اوورسیز انوسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مطابق مصنوعی ذہانت کی مدد سے ایف بی آر حقیقی وقت میں ٹیکس دہندگان کے مالیاتی ریکارڈ کا تجزیہ کرسکتا ہے بلکہ مشکوک دعوؤں کی نشاندہی اور خودکار جانچ پڑتال کے ذریعے غلط چھوٹ کو مسترد بھی کرسکتا ہے ۔او آئی سی سی آئی نے اے آئی نظام سے استفادہ کرنے کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ دیگر ممالک پہلے ہی اے آئی پر مبنی رسک مینجمنٹ سسٹمز متعارف کراچکے ہیں جن کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ او آئی سی سی آئی کے سی ای او عبد العلیم صدیقی نے کہا کہ ایف بی آر ٹیکس دہندگان سے بہتر رابطے اور رہنمائی کے لیے نیچرل لینگویج پروسیسنگ پر مبنی ورچوئل اسسٹنٹس بھی متعارف کرے جو اردو اور دیگر علاقائی زبانوں میں معلومات فراہم کر سکے جبکہ یہ ماڈل مقامی سطح پر سنگاپور کی طرز پر کامیابی سے لاگو کیا جا سکتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں