ایکسپورٹ سہولت اسکیم کو بدستور جاری رکھنے پر اتفاق

ایکسپورٹ سہولت اسکیم کو بدستور جاری رکھنے پر اتفاق

کراچی(رپورٹ:حمزہ گیلانی)پاکستان کی ٹیکسٹائل ایکسپورٹ انڈسٹری کو بڑی کامیابی حاصل ہوگئی ہے کیونکہ وفاقی حکومت اور۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کے درمیان ہونے والے اہم مذاکرات میں ایکسپورٹ سہولت اسکیم کو بدستور جاری رکھنے پر مکمل اتفاق ہوگیا ہے ۔دوسری جانب ملکی برآمدات میں اضافہ اور خاص طور پر امریکی سمت سے دنیا بھر میں عالمی ٹیرف کے اثرات کو زائل کرنے کیلئے پاکستان جنگی بنیادوں پرمربوط حکمت عملی بناکر رائج ای ایف ایس اسکیم کو بالخصوص ٹیکسٹائل برآمد کنندگان کیلئے گرین سگنل دیدیا ہے ۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال سے ہونے والی ملاقات میں تمام ویلیو ایڈیڈ سیکٹرز کے نمائندوں نے واضح طور پر مؤقف اختیار کیا کہ ای ایف ایس اسکیم کو جاری رکھناپاکستان کی برآمدی ترقی کیلئے ناگزیر ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی تبدیلی نہ صرف برآمدات کو متاثر کرے گی بلکہ معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہونگے ۔ چیئرمین پاکستان ہوزری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد بابر خان نے حکومت سے کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں کہنا تھا کہ وفاقی وزیر احسن اقبال نے بھی ایکسپورٹرز کے مؤقف سے اتفاق کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ ایف ایف ایس اسکیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی ۔چیئرمین محمد بابر خان مزید کہتے ہیں کہ امریکہ کی جانب سے نافذ کردہ نئے ٹیرف رجیم کے تناظر میں ای ایف ایس اسکیم کی اہمیت اور افادیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے ۔ عالمی مارکیٹ کی یکدم بدلتی صورتحال میں پاکستان کے لیے برآمدات میں اضافے کا یہی واحد مؤثر راستہ ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں