انجمن فلاح نوجواناں ادارہ ترک منشیات کئیر سنٹر میں یوم دفاع کی تقریب

انجمن فلاح نوجواناں ادارہ ترک منشیات  کئیر سنٹر میں یوم دفاع کی تقریب

وزیرآباد(نا مہ نگار )جنگ ستمبر فخر و وقار بقائے پاکستان کی علامت، شہداء،غازیوں کی عظمت کوسلام پیش کرنے کادن ہے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

پاکستانی افواج نے اپنی مستعدی سے دشمن کے ناگہانی حملے اور لاہورپرقبضے کے خواب کوناکام بناکردشمن کی بزدل فوج کواپنا سازوسامان چھوڑکردم دباکر بھاگنے پرمجبورکردیا، پاکستان کی عسکری وعوامی سوچ دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیواربن گئی۔ ان خیالات کااظہارصدر حاجی محمد شفیق اورجنرل سیکرٹری عدنان محمود چاند گجرنے انجمن فلاح نوجواناں ادارہ ترک منشیات کئیر سنٹر میں یوم دفاع کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع عماد بٹ،محمد اسلام چشتی،ڈاکٹر محمد جمال خان،مظہر نواز،احمد بابر،محمد قاسم،حافظ عاصم ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں