شہر کی دنیا:-سر سید ایکسپریس کو یکم ستمبر سے بحال کرنے کا فیصلہ

سر سید ایکسپریس کو یکم ستمبر سے بحال کرنے کا فیصلہ

facebook sharing button Share
twitter sharing button Tweet
whatsapp sharing button Share
sharethis sharing button Share
سر سید ایکسپریس کو یکم ستمبر سے بحال کرنے کا فیصلہ

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ) ریلوے انتظامیہ نے پبلک پرائیویٹ پاٹنرشپ کے تحت کراچی کینٹ۔راولپنڈی۔کراچی کینٹ کے درمیان چلنے والی سر سید ایکسپریس (35UP /36DN) کو یکم ستمبر سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 سرسید ایکسپریس (35UP) کراچی کینٹ سے رات 9 بجے روانہ ہو کر حیدرآباد،خانپور، خانیوال، فیصل آباد،سانگلہ ہل، وزیر آباد،گجرات، جہلم سے ہوتی ہوئی اگلے روز رات8 بج کر 55 منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی ۔اسی طرح سر سید ایکسپریس (36DN) راولپنڈی سے دوپہر1 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہو کر اسی روٹ سے ہوتی ہوئی اگلے روز دوپہر 1 بج کر 50 منٹ پر کراچی کینٹ پہنچے گی ۔یہ ٹرین ایک اے سی سلیپر، ایک اے سی بزنس، ایک اے سی سٹینڈرڈ ،چار اکانومی کلاس کوچز، ایک ڈائننگ کار ،ایک بریک وین اور ایک پاور پلانٹ پر مشتمل ہوگی ۔ ڈرگ روڈ، حیدرآباد، روہڑی،بہاولپور، خانیوال،فیصل آباد،سانگلہ ہل، حافظ آباد،وزیر آباد، گجرات، جہلم اس کے سٹاپ ہوں گے ۔ جبکہ ٹرین راولپنڈی سے کراچی جاتے ہوئے لانڈھی ریلوے سٹیشن پر بھی سٹاپ کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں