وارداتوں میں ملوث عدالتی مفرور 7 سال بعد گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس کو گزشتہ 7 سال سے چکمہ دینے والا ملزم ڈولفن سکواڈ نے گرفتار کر لیا۔
ملزم پر 2018 میں ڈکیتی و چوری کے مقدمات درج ہوئے ۔ترجمان کے مطابق ملزم چوری و ڈکیتی کے مقدمات میں عدالت میں پیش نہیں ہو رہا تھا اور 7 سال سے عدالتی مفرور تھا۔ ڈولفن ٹیم نے ملزم عامر کو سنیپ چیکنگ کے دورا ن گرفتار کیا۔