ایل ڈی اے ٹیموں کی کارروائیاں 181املاک سربمہر

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) ایل ڈی اے ٹیموں نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے 181 املاک سربمہر کر دیں۔
کالج روڈ اور ملحقہ سکیموں میں غیرقانونی کمرشل استعمال پر 120املاک سربمہر کی گئیں۔ نیو مسلم ٹاؤن 21،علامہ اقبال ٹاؤن، مصطفی ٹاؤن میں 40 املاک سیل کی گئیں جن میں نجی بینک، بیکری، پلازہ، شادی ہال، ورکشاپ، ریستوران، سکول، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔