کھدائی کے دوران گیس پائپ لائن پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی

کھدائی کے دوران گیس پائپ لائن پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)وزیر اعلیٰ پنجاب لاہور ڈویلپمنٹ پیکیج میں واسا کی غفلت، واسا کی طرف سے سڑک کی کھدائی کے دوران ایس او پیز کو پامال کر دیا گیا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 واسا کی غفلت کے سبب سڑک کی کھدائی کے دوران اچھرہ میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی، واسا علامہ اقبال ٹاؤن ڈائریکٹوریٹ کی کوتاہی سے اچھرہ کی آبادی کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں، واسا نے سیوریج پائپ ڈالنے کے لئے حفاظتی ایس او پیز کو پامال کر دیا، ایس او پیز پر عمل نہ ہونے سے رات کے اوقات میں سوئی گیس کی پائپ لائن میں آگ بھڑکی، سیوریج لائن کی تبدیلی کے کام میں گہری کھدائی کے دوران گیس پائپ لائن پھٹ گئی، جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔آگ لگنے کے سبب دکان دار اور رہائشیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں