پھولنگر:80یتیم بچوں ،بیوہ خواتین میں گرم بسترتقسیم

پھول نگر(نامہ نگار)عالمی یومِ یتامیٰ پرگزشتہ روز الخدمت فاؤنڈیشن ضلع قصور کی جانب سے 80 یتیم بچوں اور بیوہ خواتین میں گرم بستر تقسیم کیے گئے۔۔۔
نجی شادی ہال نے تمام انتظامات بلا معاوضہ کرکے یتیموں سے اپنی محبت کا عملی ثبوت دیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار نور احمد ڈوگر نے کہا کہ یتیموں اور غریبوں کی کفالت سنتِ نبوی ؐ ہے اور الخدمت فاؤنڈیشن اس مشن کو جاری رکھے گی۔