جھوٹے زیادتی مقدمات بنانے پر باپ بیٹے کو3،3سال قید

کھڈیاں خاص(نمائندہ دنیا)زیادتی کے جھوٹے مقدمات درج کروا کر پیسے بٹورنے والے باپ بیٹے کو 3،3 سال قید اور2،2لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی۔۔۔
جبکہ ملزموں کو باعزت بری کر دیا، نادش رفیق نے تھانہ منڈی عثمان والا میں زوہیب اور زرغام عباس کے خلاف مقدمہ درج کروایا کہ ملزموں نے اسکی بہن (ل) بی بی کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے ،جبکہ نادش رفیق کے والد محمد رفیق نے 2 اکتوبر 2023 کوتھانہ کھڈیاں میں مقدمہ درج کروایا کہ ملزموں صہیب عرف شیبی اورعثمان عرف عثمانی نے اس کی بیٹی ساتویں جماعت کی طالبہ 13 سالہ(ل) کو سکول جاتے ہوئے اغواکرکے ویرانے میں لے جاکر زیادتی کی کوشش کی، انسداد عصمت دری عدالت قصورکی جج فرزانہ شہزاد خان نے باپ بیٹے نادش رفیق اور محمد رفیق کو من گھڑت اور جھوٹے مقدمات درج کروانے پر تین ،تین سال قید اور دو ،دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزائیں سنائیں اور ملزموں کو فوری گرفتار کروایا۔