کینال روڈ توسیعی منصوبہ نظرانداز ، ٹینڈروں تک محدود رہا

کینال روڈ توسیعی منصوبہ نظرانداز ، ٹینڈروں تک محدود رہا

لاہور (شیخ زین العابدین) شہر لاہور کے سب سے بڑے سگنل فری کوریڈور کی توسیع حکومتی ترجیحات سے نکل گئی۔ گزشتہ 9 برس میں برسر اقتدار کسی بھی حکومت نے کینال روڈ توسیعی منصوبہ پر عمل نہ کیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

سات سال سے بجٹ میں شامل کینال توسیعی منصوبہ بجٹ سے نکال دیا گیا۔ ہربنس پورہ سے بی آر بی نہر تک دونوں اطراف تین لین پر مشتمل سڑک تعمیر کی جانی تھی۔ تفصیلات کے مطابق 2016 کے بعد ہر سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کینال روڈ توسیعی منصوبہ عمل درآمد کا منتظر ہے ۔ گزشتہ 9 برس میں برسر اقتدار کسی بھی حکومت نے کینال روڈ توسیعی منصوبہ پر عمل نہ کیا ۔شہباز شریف کے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب دور میں کینال روڈ توسیعی منصوبہ تیار کیا گیا ،اس دور حکومت میں مال روڈ سے ہربنس پورہ تک کینال روڈ کی توسیع کی گئی ، توسیعی منصوبہ کے دوسرے فیز میں ہربنس پورہ سے بی آر بی کینال تک سڑک کی توسیع کی جانی تھی، سات سال سے شامل منصوبہ بجٹ سے نکال دیا گیا۔ ہربنس پورہ سے بی آر بی تک تین لین پر مشتمل سڑک تعمیر کی جانی تھی۔موجودہ صورتحال میں ہربنس پورہ سے بی آر بی تک سڑک دو لین پر مشتمل ہے ،نہر کے دونوں اطراف چھ میٹر کی نئی لین بنائی جانی تھی۔ منصوبہ کے لئے 2 ارب 80 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا،4 یوٹرن اور پیدل سوار پل بھی بنائے جانے تھے ۔ کئی مالی سال گزر گئے مگر کینال روڈ توسیعی منصوبہ صرف ٹینڈرز تک محدود رہا۔ پنجاب حکومت نے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں کینال روڈ توسیعی منصوبہ کو شامل ہی نہیں کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں