ڈرون کے ذریعے منشیات فروشی کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)شفیق آباد پولیس کی کارروائی، ڈرون کے ذریعے منشیات فروشی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔
ترجمان کے مطابق شفیق آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ڈرون کے ذریعے پنجاب کے چھوٹے شہروں میں ہیروئن کی سپلائی کرنے والے کار سوار ملزم عدیل کو دوران چیکنگ منشیات اور ڈروں کیمرے سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔دریں اثنا فیصل ٹاؤن پولیس نے غیر ملکی منشیات سمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی میں 2 غیرملکی منشیات فروشوں کو گرفتارکر لیا ۔ایس ایچ او فیصل ٹاؤن نے خفیہ اطلاع پر پولیس ٹیم کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے 2 غیر ملکی منشیات فروشوں عالے عبداللہ اور جمعہ حماسی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی اڑھائی کلو سے زائد ہیروئن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ادھر ملت پارک پولیس نے خفیہ اطلاع پر اتحاد کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ ملزم خرم کو گرفتار کر کے 2کلو سے زائد چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم خرم ملت پارک کے گلی بازاروں میں منشیات فروخت کرتا تھا۔